کورونا وائرس کی وبا بہت سے ممالک تک پھیل سکتی ہے: عالمی ادارہ صحت کی پھر سے وارننگ


عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ممالک کو کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی توقع کرنی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں کورونا وائرس کی وجہ سے شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ سنہ 2008 کے بعد سٹاک مارکیٹ ہفتے بھر کی سب سے کم سطح پر رہیں۔

جاپان کے ہوکائیدو نامی علاقے میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

سویٹزر لینڈ نے ملک میں بڑی عوامی تقریبات اور جینیوا کار شو بھی کینسل کر دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا یہ وائرس تمام نہیں تو بہت سے ممالک تک پہنچ سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر واررننگ جاری کی ہے کہ کورونا وائرس اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ممالک میں پہنچ سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کریسچین لنڈمیئر نے کہا ہے کہ یہ وائرس بڑھتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 50 سے زیادہ ممالک میں اب تک اس وائرس کے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک میں نائجیریا پہلا ملک ہے جہاں یہ وائرس پہنچا۔

صورتحال یہ ہے کہ ابو ظہبی کے دو ہوٹل اس وقت لاک ڈاؤن کر دیے گئے ہیں۔ میڈیکل سٹاف وہاں موجود مہمانوں کی سکریننگ کی۔

اس میں موجود یو اے ای ٹور میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ اور ان کے ساتھ موجود عملے اور سٹاف میں شامل اٹلی کے دو شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ابو ظہبی کے دو ہوٹلوں میں سے ایک جسے قرنطینہ کا درجہ دیا گیا ہے کی جانب سے بی بی سی کو بتایا گیا کہ کوئی بھی ہوٹل سے نہ باہر جا سکتا ہے نہ ہی اندر داخل ہو سکتا ہے جب تک اسے ایسا کرنے کے لیے محفوظ قرار نہیں دیا جاتا۔

ڈبلیو ابو ظہبی کی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ عارضی طور پر ہوٹل کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور تمام مہمانوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔ یہ ہوٹل میریٹ ہوٹل کی ملکیت ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جن مہمانوں کی بکنگ جمعے کی تھی انھیں دوسرے ہوٹل میں بھجوایا جا رہا ہے۔

جاپان کے کچھ شہروں اور انتظامی علاقوں یعنی پریفیکچورز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

چین

ادھر چین میں عوامی نقل و حمل، پروازوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے

ہوکائیدو کے گورنر جو کہ جاپان کے شمال میں رہتے ہیں نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

جاپان کے ان علاقوں میں 66 کیسز سامنے آئے ہیں یہ ملک کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے۔

علاقے کے گورنر نے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی چھٹیاں گھر پر ہی گزاریں۔

’عالمی سطح پر کورونا وائرس کے رکنے کا کوئی امکان نہیں‘

مزید نئے کیسز سامنے آنے سے یہ واضح ہوا ہے کہ کورونا وائرس چین سے باہر بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس وقت 50 سے زیادہ ممالک کے لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور حکومتی اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

چین کے بعد ایران اور اٹلی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بنے ہیں۔ اور یہاں سے دیگر جگہوں پر سفر کرنے والے لوگوں سے یہ وائرس دیگر آبادیوں میں منتقل ہوا۔

ایران میں اموات میں اضافہ

ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 388 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا وائرس سے 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ms ebtekar

ایرانی نائب صدر معصومہ بھی وائرس کا شکار ہو گئیں ہیں

اس سے ایک ہی دن پہلے ہلاکتوں کی تعداد 26 تھی اور انفیکشن کی تصدیق 245 افراد میں ہوئی تھی۔

ایران میں بہت سے اعلیٰ حکام میں بھی اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں اعلیٰ حکومتی عہدے پر موجود خاتون معصومہ ابتکار بھی شامل ہیں۔

حکام پر الزام ہے کہ وہ اس وبا کی اصل شدت کو چھپا رہے ہیں تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ان افواہوں کو پھیلانے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایران اپنے ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان، بحرین، عراق، کویت، عمان اور پاکستان میں درجنوں کیسز کا باعث بنا۔

سٹاکس میں مندی کا رجحان

امریکہ میں ڈو جانز انڈیکس میں گذشتہ روز 1200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ اس کی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

جاپان میں نائیکی کا انڈیکس جمعے کو کاروبار کے آغاز پر ہی تین فیصد گرا اور 225 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

آسٹریلیا میں جمعے کو اے ایس ایکس انڈیکس 200 تین اعشاریہ پانچ فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔

بینکریٹ ڈاٹ کام کے چیف فنانشل تجزیہ کار گریگ میک برائڈ کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں تیزی سے گرتی ہے جب خوف اور غیر یقینی کی صورتحال ہوتی ہے اور اس وقت یہ دونوں کیفیات ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp