#PSL2020: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ


کرکٹ

پاکستان سپر لیگ کا 15واں میچ آج راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر 2017 کی فاتح پشاور زلمی کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ان کے کپتان ڈیرن سیمی آج میچ میں شرکت نہیں کر رہے جن کی جگہ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز نے مقامی ٹیم اور فیورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کو زبردست مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

اس مقابلے میں جیت کے بعد کراچی کنگز نے اب تک چار میچوں کے بعد چار پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جبکہ پشاور زلمی اس وقت پانچ میچوں کے بعد پانچ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

تین سال قبل ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا اس سال کے ٹورنامنٹ میں ابھی تک ملا جلا رحجان رہا ہے جہاں وہ دو میچ جیت چکے ہیں جبکہ دو میں انھیں شکست ہوئی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ان کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32494 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp