#PSL2020: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ کے پانچواں ایڈیشن کا میلہ ایک بار پھر لاہور لوٹ آیا ہے جہاں دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا مقامی ٹیم لاہور قلندرز سے ہوگا جو گذشتہ چار سال سے پی ایس ایل کی ناکام ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر ٹاس جیت لیا جس کے بعد انھوں نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سال بھی لاہور کی ٹیم مشکلات میں گھری ہوئی ہے اور اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آغاز اچھا لیا تھا لیکن ملتان اور پشاور سے شکست کے بعد وہ اس وقت پانچ میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور کو مزید دھچکہ اس خبر سے پہنچا جب ان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پیر کی انجری کے باعث کم از کم دو سے تین میچوں کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

اب تک کھیلے گئے پی ایس ایل کے مقابلوں میں ان دونوں ٹیموں نے آٹھ بار سامنا کیا ہے جس میں گلیڈی ایٹرز پانچ بار جبکہ قلندرز تین بار فاتح قرار پائے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp