امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملا برادر سے بات چیت، افغان صدر اشرف غنی سے بات کرنے کی یقین دہانی


Afghan security forces with captured Taliban fighters

امریکہ اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے جزوی معاہدے کے خاتمے کے بعد دونوں فریقین میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جو کہ اگلے ہفتے منعقد ہونے والے امن مذاکرات پر سوالیہ نشان ہیں۔

افغان حکام کے مطابق ملک کے 16 صوبوں میں ہونے والے درجنوں پرتشدد واقعات میں کُل آٹھ شدت پسند، چھ عام شہری اور آٹھ سکیورٹی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی ایک طالبان رہنما کے ساتھ ’بہت اچھی بات چیت‘ ہوئی ہے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی ٹویٹس کے کے مطابق امریکی صدر اور طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے تقریباً آدھے گھنٹے ٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ دونوں افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پرعزم تھے۔

https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1234905165637046272

یہ فون کال گذشتہ ہفتے طے پانے والے امن معاہدے کے بعد امریکی صدر اور طالبان کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

سہیل شاہین کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو سے کہیں گے کہ وہ افغان صدر اشرف غنی سے بات کریں تاکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات معمول کے مطابق ہو سکیں۔

Donald Trump speaks to the media before departing from the White House, on March 3, 2020 in Washington

طالبان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے تنازعے کے وجہ سے مبصرین کو امریکہ اور طالبان کے درمیان ھے پانے والا معاہدہ کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔ اس معاہدے میں افغان حکومت براہ راست فریق نہیں ہے۔

افغان حکومت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں، جب سے طالبان نے حملے شروع کیے ہیں، 20 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق چھ شہری ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے دعوی کیا کہ آٹھ حملہ آوروں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قندھار صوبے میں ایک حملے میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔

صوبہ لوگر کے ترجمان کے مطابق کابل کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ ہرات میں بھی ایک افغان فوجی اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32304 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp