#LQvIU: لاہور قلندرز کا یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ فائیو میں گذشتہ روز اپنا پہلی میچ جیتنے کے بعد لاہور قلندرز بلند حوصلے کے ساتھ آج قذافی سٹیڈیم میں اتریں گے جہاں ان کا سامنا دو بار کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اب ٹورنامنٹ اپنے دوسرے ہاف میں داخل ہو گیا ہے اور ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی جنگ سخت ہوتی جا رہی ہے۔

لاہور قلندرز کا یہ پانچواں میچ ہوگا اور ان کے اب تک صرف دو پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب یونائیٹڈ کی ٹیم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر چوتھی پوزیشن پر ہیں اور ان کے چھ میچوں میں پانچ پوائنٹس ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ چار پی ایس ایل میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھ میچ ہوئے ہیں جن میں سے چھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتے جبکہ صرف دو میں لاہور کو جیت نصیب ہوئی ہے۔

یونائیٹڈ کے لیوک رانکی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 194 رنز بنا چکے ہیں جبکہ قلندرز کے دلبر حسین اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم کی طرف سے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چھ چھ وکٹیں لی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32494 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp