Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators: کوئٹہ کا سامنا پشاور سے، بارش کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر


پاکستان سپر لیگ فائیو کے 18ویں میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جہاں اس وقت بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہے۔

ٹورنامنٹ میں ان دونوں ٹیموں کا ایک بار پہلے سامنا ہو چکا ہے جب کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی سنچری کی مدد سے گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تاہم موسم کی پیش گوئی اچھی نہیں ہے اور خدشہ ہے کہ یہ میچ بارش کی وجہ سے شروع ہی نہ ہو پائے۔

اس صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ پشاور زلمی کا ایک میچ پہلے ہی بارش کی وجہ سے بغیر کسی گیند کے منسوخ ہو گیا تھا۔

موسم

ٹورنامنٹ اب اپنے دوسرے ہاف میں داخل ہو گیا ہے اور ہر میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ زلمی کے لیے ضروری ہے کہ نہ صرف میچ شروع ہو بلکہ وہ اس میں کامیابی بھی حاصل کریں۔

وہ اس وقت چھ میچ کھیل چکے ہیں لیکن صرف پانچ پوائنٹ حاصل کرنے کی وجہ سے وہ اس وقت پانچویں درجے پر ہیں۔

ان کے ساتھ چھ میچ کھیلنے والی دفاعی چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی کچھ مشکلات میں ہیں اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp