خواتین کا ٹی 20 عالمی کپ: آسٹریلین کرکٹر مچل سٹارک نے اپنی اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا


Alyssa Healy (left) and Mitchell Starc

الیسا اور مچل کی شادی اپریل 2016 میں ہوئی تھی

آسٹریلیا کی قومی ٹیم کے بولر مچل سٹارک کو نیوزی لینڈ کا دورہ چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وہ اتوار کو خواتین کے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ میں اپنی اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جانا چاہتے تھے۔

فاسٹ بولر 30 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی جنوب افریقہ کے خلاف سنیچر کو کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے۔

آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لینگر کا کہنا تھا ’یہ مچل کے لیے زندگی کا ایک اہم موقع تھا کہ وہ الیسا کو ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھیں۔‘

Mitchell Starc and Alyssa Healy

آسٹریلیوی خواتین کی کرکٹ ٹیم اتوار کو سڈنی میں ہونے والے فائنل میچ میں انڈیا کا سامنا کرے گی۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے 90 ہزار شائقین کے سٹیڈیم آنے کا امکان ہے۔

جسٹن لینگر کا مزید کہنا تھا ’ہم اس بارے میں کافی دنوں سے بات کر رہے تھے۔ ہم نے مچل کو تمام فارمیٹس میں قابل ذکر شمولیت دی اور اب وہ باقی سکواڈ سے چند دن پہلے گھر واپس لوٹ جائیں گے۔ ‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp