چین: کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے مختص ہوٹل کی عمارت منہدم


چین

یہ ہوٹل 2018 میں کھلا اور اس میں 80 کمرے تھے۔

چین کے شہر کونزو میں شینجیا ہوٹل کی عمارت زمیں بوس ہوگئی ہے۔ اس عمارت کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے قرنطینہ کی سہولت کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

پانچ منزلہ اس عمارت میں 70 افراد پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 35 کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ایمرجنسی ورکرز کو عمارت کے ملبے میں لوگوں کو تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلے سے بیمار افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں؟

شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین سعودی حکومت کی حراست میں

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

کورونا وائرس بدنامی کا باعث کیسے بن رہا ہے؟

کورونا وائرس: انڈین ادویات کی کمی سے عالمی قلت کا خدشہ

اس بات کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہوسکی کے یہ عمارت کیوں گری اور ابھی تک کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ چینی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل قرنطینہ کے لیے استعمال کیا جارہا تھا اور ان میں وہ افراد موجود تھے جن کا کورونا وائرس لاحق ہونے والے افراد کے ساتھ قریبی تعلق رہ چکا تھا۔

یہ ہوٹل 2018 میں کھلا اور اس میں 80 کمرے تھے۔

چین

چینی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل کرنتھینا کے لیے استعمال کیا جارہا تھا

بیجنگ نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک عورت نے کہا کہ ان کے رشتہ دار جن میں ان کی بہن بھی شامل تھیں، اس عمارت میں قائم قرنطینہ میں موجود تھے۔

جمعے کے روز چینی ریاست فوجیان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے 296 کیسز ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد لوگوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، زیادہ تر ہلاکتیں چینی صوبے ہوبائی میں ہوئی ہیں جہاں سے اس وائرس کی شروعات ہوئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp