T20WorldCup: آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا کر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا


آسٹریلیا

خواتین کے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انڈیا کی ٹیم کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

انڈین ٹیم کے سامنے 185 رنز کا ہدف تھا جس کے جواب میں وہ صرف 99 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل دکھایا جبکہ انڈین ٹیم آغاز سے ہی کمزور نظر آئی اور ہدف کا تعاقب کرنے میں آل آؤٹ ہو گئی۔

آئی سی سی نے آسٹریلین ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا ’یہ ٹیم چھ بار فائنل میں پہنچی اور پانچ بار فاتح رہی۔ کیا ٹیم ہے!‘

انڈیا کی نوجوان کھلاڑی شیفالی ورما پہلے ہی اوور میں صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں اور جومیما روڈریگز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔

مکمل سکور کارڈ

اسمرتی مندھانا کو بھی صرف 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹنا پڑا۔ ہرمن پریت کور بھی زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کر سکیں۔

انڈین کھلاڑی

چار بار کی عالمی چیمپیئن آسٹریلوی ٹیم نے پانچویں بار ورلڈ کپ جیت کر ایک اور فتح حاصل کی جبکہ انڈین ٹیم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور انڈین ٹیم کے لیے کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دونوں اوپنرز ہیلی اور مونی نے بالترتیب 75 اور 78 رنز بنائے۔ ہیلی بطور خاص جارحانہ انداز میں کھیلتے نظر آئیں اور انھوں نے پانچ چھکے لگائے جبکہ مونی ناٹ آوٹ رہیں۔

انڈیا کی جانب سے دیپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں جکہ آسٹریلیا کی جانب سے میگھن نے 18 رنز کے عوض چار وکٹیں اور جوناسین نے 20 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی بہترین کھلاڑی الیسا ہیلی قرار پائی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp