آٹا اور چینی بحران کے اصل ذمے دار کا تعین کر لیا گیا، سینئر وفاقی وزیر کی گرفتاری کا امکان: صحافی ہارون رشید


سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ دے دی ہے، تاہم خسرو بختیار کو جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر وفاقی وزیر خسرو بختیار کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے ایف آئی اے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ آٹا اور چینی بحران میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ تاہم اس تمام معاملے میں وفاقی وزیر برائے خوراک خسرو بختیار کا نام لیا جا رہا ہے، اس لیے جلد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قریبی رفقاء کو مطلع کر چکے ہیں کہ جلد آٹا اور چینی بحران کے ذمے داروں کا نام سامنے لا کر ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments