Lahore Qalandars vs Peshawar Zalmi: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میزبان لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انھوں نے کسی مخصوص کھلاڑی کے خلاف منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔ انھو ںے کہا کہ ‘بین ڈنک خطرناک کھلاڑی ضرور لیکن کوشش ہو گی کہ انھیں جلدی آؤٹ کیا جائے۔

پشاور کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور امام الحق کی جگہ لیوئس گریگوری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر لاہور قلندرز کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حارث رؤف اور کرس لِن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بین ڈنک: ’سُپر مین، سپائڈر مین کے بعد پیشِ خدمت ہے ببل مین‘

‘اسلام آباد والے بھی قلندر بن گئے؟’

پی ایس ایل میں پاکستانی ٹیم کے بلے باز فلاپ کیوں

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے نو میچوں میں سے آٹھ میں پشاور جبکہ صرف ایک میں لاہور کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

تاہم اب تک پشاور نے لاہور کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست نہیں دی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں سب سے اچھی انفرادی بولنگ لاہور قلندرز کے سمت پٹیل نے کروائی جب انھوں نے پانچ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے کامران اکمل کے پاس اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر (کپتان)، دلبر حسین، بین ڈنک، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، شاہین آفریدی، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، کرس لِن شامل ہیں۔

جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، لییم لیونگسٹون، شعیب ملک، کارلوس بریتھ ویٹ، ، حسن علی، یاسر شاہ، راحت علی، لیوس گریگری شامل ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

اگر آج لاہور قلندرز یہ میچ جیت لیا تو ایسا پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ لاہور نے ایک ٹورنامنٹ میں چار میچ جیتے ہوں، اور یہ بھی پہلی مرتبہ ہو گا کہ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر تیسری نمبر پر آئے۔

اس میچ میں پشاور کی فتح یا شکست سے پوائنٹس ٹیبل کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ فتح کی صورت میں بھی اپنے کم نیٹ رن ریٹ کی باعث پشاور دوسرے نمبر پر ہی رہے گا تاہم اس کے کوالیفائرز تک رسائی یقینی ہو جائے گی۔

اس وقت ملتان سلطانز ٹیبل میں سرِ فہرست ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی پچھلے میچ میں فتح نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر آ گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp