کورونا وائرس کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقامات سنسان: کیا یہی دنیا گھومنے کا بہترین وقت ہے؟


اٹلی، پیسا ٹاور

اٹلی کا مشہور پیسا ٹاور جون 2013 میں اور مارچ 2020 میں

سیاحت کسی نہیں پسند؟ کام سے چھٹی لے کر دنیا کی سیر پر نکلنے کے خواب تو ہم سب ہی دیکھتے ہیں، خاص طور پر جب دفتر میں کام کا بوجھ زیادہ ہو!

آپ دنیا کے جس بھی مقبول سیاحتی مقام پر چلے جائیں، عموماً ایسا ہوتا ہے کہ وہاں پہلے ہی ہزاروں لوگ ہر زاویے سے اُس تاریخی مقام کی تصویریں بنانے میں مگن ہوتے ہیں اور آپ کی تصاویر میں خوبصورت فنِ تعمیر کے بجائے لوگوں کے آدھے کٹے چہرے نظر آ رہے ہوتے ہیں!

ان سب لوگوں کے ہٹنے کا بیزاری سے انتظار کرتے ہوئے آپ یقیناً یہ سوچتے ہوں گے کہ کاش! یہ سب لوگ یہاں نہ ہوں تو کتنی اچھی تصویر آئے!

اس بات کا احساس اٹلی کے پیزا ٹاور کے سامنے سب سے زیادہ ہوتا ہے، جہاں آنے والے ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پوز بنایا جائے کہ وہ اس گرتے ہوئے مینار کو سہارا دیتے ہوئے دکھائی دیں۔

کورونا

کورونا وائرس پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج

کورونا: دنیا میں کیا ہو رہا ہے، لائیو

کورونا وائرس: آپ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

کورونا وائرس: چہرے کو نہ چھونا اتنا مشکل کیوں؟

پہلے سے بیمار افراد کورونا وائرس سے کیسے بچیں؟

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے؟


اب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مشہور سیاحتی مقامات سنسان نظر آنے لگے ہیں۔ اٹلی، جہاں یورپ کے کئی نایاب تاریخی مقامات واقع ہیں، اس وقت پورا ہی لاک ڈاؤن میں ہے۔

یہاں کے مشہور مقامات مثلاً کولوسیئم، پیزا کا گرتا ہوا ٹاور یا چین میں بیجنگ کا شہرِ ممنوعہ اور دیگر علاقے اب ویران نظر آ رہے ہیں۔

تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ دنیا گھومنے کا یہی موزوں وقت ہے، تو آپ کی غلط فہمی شاید یہ بھی سن کر دور ہو جائے کہ بہت سی ایئر لائنز بشمول پاکستان کی قومی ایئرلائن نے اٹلی کے لیے اپنے آپریشن معطل کر دیے ہیں۔

اور اگر آپ پھر بھی کسی نہ کسی طرح ان ممالک تک پہنچ جانے میں کامیاب ہو بھی گئے تو کسے پتا کہ آپ کو وہاں داخل ہونے بھی دیا جائے گا یا نہیں؟ وہ بدقسمت بحری جہاز تو آپ کو یاد ہی ہوں گے جن کے مسافروں کی چھٹیاں کورونا وائرس کے سبب طویل قید میں بدل گئی تھیں۔

آئیں کچھ تصاویر ایسے سیاحتی مقامات کی دیکھتے ہیں جہاں عام طور پر عوام کا جمِ غفیر موجود رہتا ہے مگر آج کل کورونا وائرس کے سبب وہاں چند ایک لوگ ہی دکھائی دیتے ہیں۔

بکنگھم پیلس، لندن

کولوسیئم، روم

ویٹیکن سٹی

شہرِ ممنوعہ، بیجنگ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp