جنسی جرائم کے ارتکاب پر ہاروی وائنسٹائن کو 23 برس قید کی سزا


ہاروی وائنسٹائن

بالی وڈ کے سابق فلم ساز ہاروی وائن سٹائن کو عصمت دری اور جنسی زیادتی کے جرم میں 23 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نیویارک کی ایک عدالت نے گزشتہ ماہ انھیں مختلف نوعیت کے جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔

ہاروی وائن سٹائن جن کا شمار ہالی وڈ کے چوٹی کے فلم سازوں میں ہوتا تھا اور ان کا نام شہرت کی بلندیوں پر تھا، جنسی جرائم کے الزامات سامنے آنے کے بعد شہرت کی بلندیوں سے بدنامی کی پستیوں میں گر گئے ہیں۔

سڑسٹھ سالہ ہاروی وائن سٹائن بدھ کے روز جب ان کو سزا سنائی جانے والی تھی تو وہ ایک وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت میں پیش ہوئے۔

ان کے وکلاء نے عدالت سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر انھیں کم سے کم سزا سنائے جانے کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ پانچ سال قید کی سزا بھی ان کے موکل کے لیے موت کی سزا کے مترادف ہو گی۔

لیکن استغاثہ کے وکلا کا کہنا تھا کہ ہاروی وائن سٹائن جن کے جنسی جرائم کا سلسلہ ان کی پوری زندگی پر پھیلا ہوا ہے اور جس میں انھوں نے بہت سی عورتوں کو اپنی ہوس کی تسکین کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی یا استعمال کیا اور کبھی اپنے رویے پر کوئی شرمندگی بھی محسوس نہیں کی انھیں سخت سے سخت سزا سنائی جانی چاہیے۔

ہاروی وائن سٹائن نے بدھ کو کمرۂ عدالت میں پہلی مرتبہ لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے کیے پرسخت شرمندگی ہے لیکن می ٹو تحریک میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ان کے بارے میں ان کا کہنا تھا وہ ان علاوہ اور بہت سے مردوں کے لیے بہت پریشان کن ہیں۔

یاد رہے کہ 67 سالہ وائن سٹائن کو سنگین نوعیت کے جنسی جرائم کے الزامات کا بھی سامنا تھا تاہم انھیں ان الزامات سے بری کر دیا تھا وگرنہ انھیں موت کی سزا بھی سنائی جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا جنسی لت کا علاج ممکن ہے؟

کیریئر تباہ کرنے پر ایشلے جوڈ کا وائن سٹائن پر مقدمہ

وائن سٹائن پر ریپ کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

وائن سٹائن کے خلاف فیصلہ

میمی ہالیئی

سابق پروڈکشن اسٹنٹ میمی ہالیئی

یہ مقدمہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف چلائی جانے والی ‘می ٹو’ مہم کا محور رہا ہے۔ اس درمیان دنیا بھر سے خواتین نے بااثر مردوں کے خلاف آواز بلند کی جنہوں نے اپنے احتیار یا عہدے کی وجہ سے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

جنسی سکینڈل کی زد میں آئے ہوئے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر متعدد خواتین نے جنسی حملوں اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔

سٹائن

جیسیکا مان (بائیں) اور انابیلا سیئورا (دائیں) نے وائن سٹائن پر ریپ کے الزامات عائد کیے تھے

مشہور اداکارائیں جیسے کیٹ بیکنسیل، لائسیٹ انتھونی اور گوائنتھ پالٹرو ان معروف ناموں میں شامل ہیں جنھوں نے پروڈیوسر پر الزامات لگائے۔

اس کے علاوہ اداکارہ ایشلی جڈ نے کہا کہ پرڈیوسر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچا۔

ہاروی وائن سٹائن پر جاری مقدمات میں سے ایک میں اطالوی ماڈل ایمبرا باٹیلانا نے ہاروی وائن سٹائن پر ان کو دبوچنے کا الزام لگایا تھا۔

تفتیش کاروں نے اس الزام پر کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ ان کے پاس آڈیو ریکارڈنگ موجود تھی جس میں ہاروی وائن سٹائن یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے ماڈل کی چھاتی کو چھوا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ دوبارہ نہیں کریں گے۔

روز میک گوؤن

روس میک گوؤن: ‘جب مجھے تکلیف پہنچائی گئی اس وقت میں چھوٹی بچی تھی۔۔۔ یہ شاندار دن ہے۔ گند کو صاف کر دیا گیا ہے’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32509 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp