نواز شریف نے بھارت کے خلاف بیان بازی اور کلبھوشن کی نشاندہی سے منع کیا تھا: تسنیم اسلم


سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزارت خارجہ کےحکام کو بھارت کےخلاف بیان بازی سے نہ صرف منع کیا تھا بلکہ یہ ہدایات بھی واضح طور پر موجود تھیں کہ بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔ شریف خاندان بھارت کا حامی تھا اور اس کی ایک وجہ شاید بھارت کے ساتھ ان کے کاروباری امور تھے۔

یہ انکشافات وزارت خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے مبینہ طور پر ایک انٹرویو کے حوالے سے سامنے آئے ہیں جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو یہ ہدایت بھی کی تھی کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لینا اور نہ ہی بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ذکر کرنا ہے اس لئے ان کے دور حکومت میں ان دونوں ہدایات پر عمل ہوتا رہا۔

اس انٹرویو میں تسنیم اسلم سے یہ بھی منسوب کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف جب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دہلی گئے تو وہاں انہوں نے کشمیری قیادت سے کوئی ملاقات نہیں کی جبکہ پاکستان کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ جو بھی پاکستانی رہنما نئی دہلی جاتا ہے وہ وہاں پر حریت قیادت سے ضرور ملاقات کرتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments