کورونا وائرس نے دنیا بھر کی سڑکیں کیسے خالی کر دیں


کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے دنیا بھر میں عوامی مقامات سنسان کر دیا ہے، چاہے وہ حکومتوں کے کہنے پر یا لوگوں کی جانب سے احتیاط کا نتیجہ ہے۔

A woman walks across an empty Millennium Bridge during rush hour

HANNAH MCKAY / Reuters
لندن کا یہ ملینیئم بریج عموماً لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوتا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر یا نقل و حرکت سے گریز کریں۔

A man looks at the Mediterranean sea

VALERY HACHE / Getty
فرانس کے جنوبی شہر نیس کے ساحل پر سیاحوں کی ریل پیل ہوتی ہے۔ فرانس میں حکومت نے سختی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے۔

A picture taken with a drone shows an empty beach closed to visitors, in Dubai, United Arab Emirates

MAHMOUD KHALED / EPA
دبئی کے سیاحتی مقامات کو 30 مارچ تک عام لوگوں کے بند کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سیاحوں کو ایک محدود مدت تک ویزے بند کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

The deserted Piazza Duomo in Milan, Italy

DANIEL DAL ZENNARO / EPA
اٹلی کے شہر میلان میں پیاتزا دومو آج ویران ہے۔ ملک میں حکومت نے کھانے اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Empty Safdarjung Tomb monument in New Delhi, India

ADNAN ABIDI / Reuters
انڈیا میں حکومت نے تمام قسم کے بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
A practically empty Francisco de Miranda Avenue in Caracas, Venezuela.

Miguel Gutierrez / EPA
کورونا وائرس نے جنوبی امریکہ کے ممالک بھی نہیں بچ پائے ہیں۔ وینزویلا میں فوجی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ترغیب کرنے کے لیے کراکس شہر میں بڑی شاہراوں پر گشت کر رہے ہیں۔

Empty street is seen in Manhattan

JEENAH MOON / REUTERS
نیویارک میں ریستوران، سکولوں، بارز، اور دیگر عوامی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔

Spanish soldiers, members of Army Emergency Unit,

FERNANDO VILLAR / EPA
سپین کے شہر مڈریڈ میں بھی فوجیوں کو خالی شاہراوں پر نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

People sitting at an empty square in the centre of Vienna

HELMUT FOHRINGER / AFP
آسٹریا میں حکومت نے پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔

People walk along the empty Corniche in Sidon, Lebanon

ALI HASHISHO / REUTERS
لبنان میں میڈیکل ہنگامی صورتحال ڈکلیئر کر دی گئی ہے تاہم کچھ لوگوں ابھی بھی سیر کے لیے گھروں سے باہر آ رہے ہیں۔

A lone couple take a tourist boat on the Chao Phraya River in Bangkok. 16 March

LILLIAN SUWANRUMPHA / AFP
تھائی لینڈ میں سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp