محبت اندھی ہوتی ہے: نابینا انڈین جوڑے کے اندھے پیار کی کہانی


دیپک اور آرتی

Niraj Gera
</figure><strong>&#1705;&#1729;&#1575;&#1608;&#1578; &#1729;&#1746; &#1705;&#1729; &rsquo;&#1662;&#1740;&#1575;&#1585; &#1575;&#1606;&#1583;&#1726;&#1575; &#1729;&#1608;&#1578;&#1575; &#1729;&#1746;&lsquo; &#1604;&#1740;&#1705;&#1606; &#1580;&#1576; &#1583;&#1608; &#1606;&#1575;&#1576;&#1740;&#1606;&#1575; &#1604;&#1608;&#1711; &#1570;&#1662;&#1587; &#1605;&#1740;&#1722; &#1605;&#1604;&#1578;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722; &#1578;&#1608; &#1662;&#1726;&#1585; &#1705;&#1740;&#1575; &#1729;&#1608;&#1578;&#1575; &#1729;&#1746;&#1567; </strong>

’یہ ایک الگ طرح کا پیار ہوتا ہے، ایسا پیار جس میں ظاہری شکل و صورت کی کوئی اہمیت نہیں، یہ پیار ظاہر سے بالاتر ہوتا ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں انڈیا کے ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر نیرج گیرا کے۔

انھوں نے اپنی ایک حالیہ فوٹو سیریز ’مقدس پیار‘ میں 13 تصاویر میں ایک نابینا جوڑے کی کہانی بیان کی ہے۔

گیرا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں دلی کے کناٹ پلیس میں تھا جب میری نظر ایک خوبصورت جوڑے پر پڑی۔ وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، باتیں کرتے ہوئے، مسکراتے ہوئے جا رہے تھے۔ ‘

ایک شخص اس جوڑے کی کناٹ پلیس میٹرو سٹیشن تک رہنمائی کر ہا تھا۔ گیرا کا کہنا ہے کہ انھوں نے آگے بڑھ کر اس جوڑے کو سٹیشن تک جانے میں مدد کی پیشکش کی۔

اس دوران ان میں بات چیت شروع ہو گئی۔ گیرا نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی کہانی سنانا چاہیں گے تو انھوں نے ’ہاں‘ میں سر ہلا دیا۔

دیپک اور آرتی

Niraj Gera
</figure><p>&rsquo;&#1587;&#1740;&#1585;&#1740;&#1586; &rsquo;&#1605;&#1602;&#1583;&#1587; &#1662;&#1740;&#1575;&#1585;&lsquo; 21 &#1587;&#1575;&#1604;&#1729; &#1583;&#1740;&#1662;&#1705; &#1740;&#1575;&#1583;&#1608; &#1575;&#1608;&#1585; &#1570;&#1585;&#1578;&#1740; &#1670;&#1608;&#1585;&#1587;&#1740;&#1575; &#1705;&#1740; &#1705;&#1729;&#1575;&#1606;&#1740; &#1729;&#1746; &#1580;&#1608; &#1601;&#1740;&#1587; &#1576;&#1705; &#1662;&#1585; &#1605;&#1604;&#1746; &#1578;&#1726;&#1746;&#1748;

دیپک نے بتایا کہ ان دونوں کے سمارٹ فون پر ایک ایپ ہے جو نابینا لوگوں کے لیے بنی ہے۔ اس ایپ سے انھیں آواز کی صورت میں فیڈ بیک ملتا ہے۔

دیپک نے بتایا کہ سنہ 2018 میں جون کے مہینے میں ان کے نوٹیفیکیشن میں آرتی کا نام دوستی کے لیے تجویز ہوا۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے اور آرتی کے درمیان بہت کچھ ملتا جلتا تھا اس لیے انھوں نے فیس بک پر دوستی کی درخواست بھیج دی۔

آرتی نے جواب دینے میں پورے دو ہفتے لیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دیپک کو نہیں جانتی تھیں اس لیے انھوں نے سوچنے میں وقت لیا۔ بالآخر انھوں نے دیبپک کو دوستوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

جلد ہی ان دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ شروع ہو گیا اور پھر بات فون نمبروں کے تبادلے تک پہنچ گئی۔

دیپک نے بتایا کہ ان کی پہلی بار فون پر بات 31 جولائی کو ہوئی اور آرتی نے جملہ ختم کرتے ہوئے کہا کہ جو 90 منٹ تک جاری رہی۔

پھر ان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک روز آرتی نے دیپک سے پوچھ لیا کہ کیا اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے؟ انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دیپک کا جواب تھا کہ نہیں یہ خانہ خالی ہے۔ اس کے بعد آرتی کو اپنے جذبات کے اظہار میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ یہ 10 اگست کو ہوا۔

دیپک اور آرتی

Niraj Gera
</figure><p>&#1570;&#1585;&#1578;&#1740; &#1606;&#1746; &#1576;&#1578;&#1575;&#1740;&#1575;: &rsquo;&#1729;&#1605; &#1601;&#1608;&#1606; &#1662;&#1585; &#1576;&#1575;&#1578; &#1705;&#1585; &#1585;&#1729;&#1746; &#1578;&#1726;&#1746;&#1748; &#1605;&#1740;&#1585;&#1740; &#1575;&#1740;&#1705; &#1583;&#1608;&#1587;&#1578; &#1576;&#1726;&#1740; &#1605;&#1740;&#1585;&#1746; &#1587;&#1575;&#1578;&#1726; &#1578;&#1726;&#1740; &#1580;&#1587; &#1606;&#1746; &#1605;&#1580;&#1726;&#1746; &#1570;&#1574;&#1740; &#1604;&#1608; &#1740;&#1608; &#1705;&#1729;&#1606;&#1746; &#1705;&#1575; &#1670;&#1740;&#1604;&#1606;&#1580; &#1583;&#1740;&#1575; &#1578;&#1608; &#1605;&#1740;&#1722; &#1606;&#1746; &#1705;&#1729;&#1729; &#1583;&#1740;&#1575;&#1748;&lsquo; 

دیپک نے کہا کہ وہ یہ سن کر دنگ رہ گئے اور ایک منٹ تک ان سے کچھ نہیں بولا گیا۔ ’مجھے لگا کہ یہ تو میری لائن تھی، یہ کیسے کہہ سکتی ہے؟ پھر میں نے بھی اسے وہی کہہ دیا۔‘

دو مہینے کہ بعد دیپک آرتی کے ہاسٹل گئے اور یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ اس کے بعد سے دونوں کی اکثر ملاقات ہونے لگی۔ ان کا تعلق بہت گہرا ہو چکا ہے۔

دیپک نے کہا کہ اب تک یہ کہانی ان کے گھر والوں سے چھپی ہوئی ہے۔ وہ اپنے گھر والوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ بہت قدامت پسند خیالات رکھتے ہیں۔

’میرے والد کہتے ہیں کہ پیار ویار سے دور رہو، اس کے لیے بعد میں بہت وقت ہوگا ابھی اپنی تعلیم اور کیریئر پر دھیان دو۔‘

دیپک اور آرتی

Niraj Gera
</figure><p>&#1570;&#1585;&#1578;&#1740; &#1606;&#1746; &#1705;&#1729;&#1575; &#1705;&#1729; &#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1608;&#1575;&#1604;&#1583; &#1705;&#1746; &#1593;&#1604;&#1575;&#1608;&#1729; &#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1586;&#1740;&#1575;&#1583;&#1729; &#1578;&#1585; &#1711;&#1726;&#1585; &#1608;&#1575;&#1604;&#1608;&#1722; &#1705;&#1608; &#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1662;&#1740;&#1575;&#1585; &#1705;&#1746; &#1576;&#1575;&#1585;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1605;&#1593;&#1604;&#1608;&#1605; &#1729;&#1746;&#1748; &#1605;&#1740;&#1722; &#1606;&#1746; &#1575;&#1606; &#1587;&#1746; &#1662;&#1608;&#1670;&#1726;&#1575; &#1705;&#1729; &#1575;&#1606; &#1705;&#1746; &#1585;&#1588;&#1578;&#1746; &#1705;&#1746; &#1576;&#1575;&#1585;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1580;&#1576; &#1608;&#1729; &#1576;&#1740; &#1576;&#1740; &#1587;&#1740; &#1705;&#1740; &#1585;&#1662;&#1608;&#1585;&#1657; &#1583;&#1740;&#1705;&#1726;&#1740;&#1722; &#1711;&#1746; &#1578;&#1608; &#1662;&#1726;&#1585; &#1705;&#1740;&#1575; &#1729;&#1608;&#1711;&#1575;&#1567; 

دیپک کا جواب تھا کہ ’میں تو چاہتا ہوں کہ ایسا ہو۔‘

جبکہ آرتی نے کہا کہ جب وہ میڈیا میں اس رشتے کی مثبت تصویر دیکھیں گے تو ان کے لیے اسے قبول کرنا آسان ہوگا۔ آرتی اور دیپک آجکل نوکری کی تلاش میں ہیں تاکہ جلد اکٹھے زندگی شروع کر سکیں۔

آرتی نے کہا کہ ’جیسے ہی ہم میں سے کسی ایک کو نوکری ملے گی ہم منگنی کر لیں گے۔ لیکن کئی بار ڈر لگتا ہے کہ کہیں شادی ہونے تک ہم بوڑھے نہ ہو جائیں۔‘

تصاویر: نیرج گیرا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp