شوہر مجھے قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے: ٹی وی اینکر فریحہ ادریس نے مقدمہ درج کرا دیا


نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فریحہ ادریس نے اپنے خاوند مرزا مسعود بیگ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شوہر انہیں قتل کرنے اور ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینکرفریحہ ادریس کی درخواست پر ان کے خاوند کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی کے تحت درج کی گئی۔ اینکر فریحہ ادریس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاوند مجھے قتل کرنے اورتیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچوں کو نقصان پہنچانے، میری جعلی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب فریحہ ادریس کے شوہر مرزا مسعود بیگ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا ہے، میں اپنی بے گناہی تفتیش میں ثابت کروں گا، عدالتوں پر انصاف کا پورا یقین ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments