تم ٹھیک کہتے ہو کہ عورت مارچ کی کیا ضرورت ہے


تمھیں یہ بالکل ٹھیک لگتا ہے کہ عورت مارچ ایک گھٹیا ذہن کی سوچ ہے، مذہب کے خلاف سازش ہے اور بیرونی ایجنڈا ہے۔

کیونکہ تمہاری بیٹی 5 سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ نہیں بنی

کیونکہ تمہاری بیٹی 15 سال کی عمر میں جبراً دوسرے مذہب میں شامل نہیں کی گئی

کیونکہ تمہاری بیٹی نے پسند کی شادی کرنے پر مار نہیں کھائی

کیونکہ تمہاری بیٹی جب تک باہر تھی تو تمہیں ڈر نہیں لگا

کیونکہ تمہاری بیوی سے شادی کے فوراً بعد کسی نے نہیں پوچھا کہ خوشخبری کب دو گی؟

کیونکہ تمہاری بیوی سے کسی نے نہیں کہا کہ لڑکی نہیں، لڑکا چاہیے؟

کیونکہ تمہاری بہن سے کسی نے نہیں کہا کہ میں مرد ہوں، جتنی چاہے شادیاں کروں؟

کیونکہ تمہاری بیٹی سے کسی نے نہیں کہا، میری بات مان لو ورنہ فیل کر دوں گا؟

کیونکہ تمہاری بیٹی بیوی بہن کو راہ چلتے ہوئے کسی نے بری نگاہ سے نہیں دیکھا یا بھیڑ میں چھوا نہیں۔

کیونکہ تمہاری بیٹی اگر بانجھ ہے تو اس کے شوہر نے دوسری بیوی لانے کی دھمکی نہیں دی۔

کیونکہ تمہاری ڈاکٹر بیٹی کو کسی نے نہیں کہا کہ اب ملازمت کی ضرورت نہیں، اب بچے سنبھالو، گھر سنبھالو

کیونکہ تمہاری بیٹی کو اپنی پسند کی شادی کرنے پر قتل نہیں کیا گیا

کیونکہ تمہاری بیٹی کو کھانے میں زیادہ نمک ڈل جانے پر پیٹا نہیں گیا

کیونکہ تمہاری بیٹی کی ساس نے اس کو زندہ نہیں جلایا

کیونکہ تمہاری بیوی سے تمہاری ماں اور باپ نے جہیز نہیں مانگا

کیونکہ تمہاری بہن نے اپنی بھابی کے اوپر الزامات نہیں لگائے

کیونکہ تمہاری بیٹی کے ماما تایا نے اس کا شادی کے نام پر سودا نہیں کیا

کیونکہ تمہاری بیٹی بہن پر تیزاب نہیں پھینکا گیا

کیونکہ تمہاری بیٹی بہن کے ساتھ میریٹل ریپ نہیں ہوا

کیونکہ تمہاری بیٹی کے خوابوں کو پھٹنے والے چولھے کی بھینٹ نہیں چڑھایا گیا

تمھیں یہ پوچھنا بالکل ٹھیک لگتا ہے کہ عورت کو مارچ کی کیا ضرورت ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments