پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا


پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا اور اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 875 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جو کہ پیر کی شام 7 بج کر 58 منٹ پر اپ ڈیٹ کیے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 99 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 875 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 6 مریض اب تک صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 لوگوں نے اس موذی مرض کے باعث جان سے ہاتھ دھوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں ان کی تعداد 394 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے 246 مریض ہیں جبکہ بلوچستان میں 110 ، گلگت بلتستان میں 71، خیبر پختونخوا میں 38 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک مریض ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سندھ کابینہ نے 3 دن کیلئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اسی وائرس کا شکار ہو کر جان بحق ہو چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments