شاہ سلمان نے سعودی عرب میں رات کا کرفیو لگا دیا


خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو برقرار رہےگا۔ شاہ سلمان کے اس فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز سوموار کی رات سے کردیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکی باشندوں کی کرونا وائرس سے بچائو کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے 28 رجب المرجب بہ مطابق 23 مارچ 2020ء اکیس روز تک رات کا کرفیو لگا دیا ہے۔

وزارت داخلہ کو ملک میں کرفیو کے اعلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ تمام سول اور فوجی ادارے وزارت داخلہ سے تعاون کےپابند ہوں گے۔ سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین کرفیو کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سیکیورٹی، فوجی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین، صحت اور بنیادی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے کارکن بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا سے چھ سو کے قریب افراد متاثر ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments