مردان میں عمرے سے واپس آنے والے شخص نے ہزاروں افراد  کی زندگی خطرے میں ڈال دی


مردان مین عمرہ کر کے واپس آنے والے ایک شخص کی غیر ذمہ دارای نے ہزاروں پاکستانیوں کو کرونا وائرس کے خدشے سے دوچار کر دیا۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والے پہلے شخص نے علامات پوشیدہ رکھیں، سعودی عرب سے واپس آنے کے بعد ہزاروں لوگوں کو دعوت پر مدعو کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف ایک شخص کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے خدشے سے دوچار ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث جو پہلا شخص جاں بحق ہوا، وہ انتقال کرنے سے قبل ہزاروں لوگوں سے میل جول کر چکا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مردان کا رہائشی سعادت خان فروری کے ماہم میں عمرہ ادائیگی کے لیے دو سے تین ہفتوں کے لیے سعودی عرب میں مقیم رہا تھا اور اسی دوران اس میں بخار سمیت کرونا کی دیگر علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم سعادت خان نے ان علامات کو پوشیدہ رکھا۔

عمرہ ادا کرنے کے بعد پاکستان واپس آ کر سعادت خان نے اپنے گاؤں میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پھر سعادت نے ایک کھانے کی دعوت بھی دی جس میں اس کے خاندان والوں سمیت گاؤں کے دو ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ پھر سعادت خان طبیعت مزید خراب ہونے پر ہسپتال جا پہنچا جہاں اس نے کرونا کی علامتوں کے باوجود قرنطینہ میں جانے سے انکار کر دیا اور واپس گھر لوٹ آیا۔

17  مارچ کو طبیعت بگڑنے پر سعادت خان کو دوبارہ ہسپتال جانا پڑا۔ اس سے اگلے روز یعنی 18 مارچ کو ٹیسٹ کے نتائج میں سعادت خان میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے فوری آئسولیشن سینٹر بھیج دیا گیا لیکن وہ اسی روز انتقال کر گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعادت خان موت سے قبل جن جن لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہا، ممکنہ طور پر وہ سب کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ یہ ہزاروں افراد مزید جن افراد سے میل جول رکھتے ہوں گے، وہ بھی وائرس کا شکار ہونے کے خدشے سے دوچار ہیں۔

اسی لیے سعادت خان کا گاوں لاک ڈاون کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments