کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محصور خواتین کے لیے جنسی کھلونوں اور عریاں فلموں کی مفت فراہمی


کورونا وائرس کی وبا میں گھرے ممالک میں مختلف کمپنیاں ماسک، سینیٹائزر اور اس نوع کی دیگر اشیا امداد کے طور پر دے رہے ہیں لیکن کینیڈا میں جنسی مصنوعات فروخت کرنے والی ایک کمپنی نے گھروں میں محصور اکیلی خواتین کو ایک لاکھ جنسی کھلونے مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال کی اس کمپنی کا نام بیلیسا انٹرپرائزز ہے جو اب تک ہزاروں خواتین کو مفت جنسی کھلونے بھیج چکی ہے۔

کمپنی نے یہ منصوبہ 17 مارچ سے شروع کیا اور اس کا ٹارگٹ  1500 کھلونے دینا تھا لیکن بعد میں انہوں نے یہ تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی۔ کمپنی کے چیف سٹریٹجی آفیسر جیسن ایلمن کا کہنا ہے کہ کمپنی نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محصور اکیلی خواتین کو بوریت سے بچانے کے لیے کیا۔ واضح رہے کہ کئی عریاں فلموں کی ویب سائٹس بھی اٹلی اور دیگر ممالک کے لوگوں کے لیے فحش مواد تک مفت رسائی کا اعلان کر چکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments