اگر گالیاں دلوانی ہیں تو وزیر اعظم اپنی نیوز کانفرنس میں نہ بلایا کریں: “حرامی میڈیا” ہیش ٹیگ پر رﺅف کلاسرا کا ردعمل


سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ اگر سوشل میڈیا پر گالیاں دلوانی ہیں تو وزیر اعظم اپنی نیوز کانفرنس میں نہ بلایا کریں ۔

منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو میں رﺅف کلاسرا بھی شریک تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے میڈیا کی آزادی، میڈیا کے خلاف قانون سازی اور جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے حوالے سے سوالات کیے جس پر وزیر اعظم نے نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔

سینئر صحافیوں سے وزیر اعظم کی ملاقات کے بعد سے سوشل میڈیا پر ’حرامی میڈیا‘ کے نام کا ہیش ٹیگ مسلسل ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کی بحرانی صورتحال میں بھی میڈیا کے خلاف غیر اخلاقی ہیش ٹیگ کا ٹرینڈ کرنا حیران کن ہے۔

سوشل میڈیا پر کردار کشی کے حوالے سے رﺅف کلاسرا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’وزیراعظم سے سوال کیا کر لیا، لگتا ہے سوشل میڈیا سیلز کو مجھے سبق سکھانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ سوالات کا جواب خان صاحب کے فدائین نے سوشل میڈیا پر گالیاں دے کر دینا ہے تو بلایا نہ کریں تاکہ کوئی سوال نہ کرے۔ میں نے سوالات کیے، وزیر اعظم نے جوابات دیے، اس میں گالی گلوچ بریگیڈ کہاں سے کود پڑیں؟‘

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments