برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے


برطانوی شہزادے اور ملکہ الزبتھ دؤم کے بڑے صاحبزادے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے صاحبزادے 71 سالہ ولی عہد چارلس میں نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ شہزادے نے گزشتہ دو ماہ میں کئی مہمانوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور وہ بیرون ملک دورے پر بھی گئے تھے۔

71  سالہ ولی عہد کی سرکاری رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس کے ایک ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلس میں اس بیماری کی علامات ابھی معمولی نوعیت کی ہیں۔ اور وہ اپنی رہائش گاہ سے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق شہزادہ چارلس کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ چارلس سمیت 70 سال زائد عمر کے حامل شاہی خاندان کے ارکان کو ہجوم سے دور اور پرسکون مقام پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ شہزادہ ولیم ملک کے بادشاہ کے طور پر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments