کورونا وائرس پر اہم ترین اجلاس میں بدمزگی: عمران خان کے جاتے ہی بلاول اور شہباز واک آؤٹ کر گئے


کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے بلائے گئے پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب وزیر اعظم عمران خان خطاب کرکے چلتے بنے۔ ان کے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے اجلاس سے واک آﺅٹ کردیا۔
سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان جبکہ ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف، خواجہ آصف اور مشاہد اللہ خان نے شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کیا اور فوری اٹھ کر چلے گئے۔ وزیر اعظم کے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی ویڈیو کانفرنس اجلاس سے واک آﺅٹ کر گئے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشاورتی اجلاس تھا جس میں ہم سیاست کرنے نہیں آئے لیکن ان کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اجلاس میں بیٹھنا تک گوارا نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments