ضلع بنوں میں کورونا کو یہودی سازش قرار دینے والوں کا ”سوفٹ وئیر“ اپ ڈیٹ ہو گیا


ضلع بنوں میں کرونا وائرس کو یہودی سازش قرار دینے والے دو افراد نے عوام اور ضلعی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں پتہ چل گیا ہے کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تفصیل کے مطابق بنوں کے رہائشی عبدالجلیل اور بلال نے اپنی پشتو نظم میں کرونا وائرس کو مسلمانوں کی مساجد، مدارس اور خانہ کعبہ کو ویران کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں کو اکسایا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کریں اور حکومتی ہدایات ٹھکرا کر معمول کے مطابق ملاقاتیں کریں اور مساجد و مدارس کو آباد کریں۔

یہ نظم سجاد نامی شخص کے سٹوڈیو میں ریکارڈ کی گئی جس کے سوشل میڈ یا پر سامنے آنے کے بعد عوام نے ان کی شکایت انتظامیہ سے کی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

تینوں ملزمان نے رہائی سے قبل پشتو میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن قبل ہم نے کرونا وائرس سے متعلق شاعری کی تھی۔ ہمیں اس کے بارے میں پوری معلومات نہیں تھی۔ آج ہمیں پتہ چلا کہ یہ حقیقت میں ایک بیماری ہے۔ پاکستان سمیت دیگر بہت سارے ممالک میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے جس پر ہم ضلعی انتظامیہ اور عوام سے معافی مانگتے ہیں۔

ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments