کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کی تنہائی میں گھر کی کھڑکی سے دنیا کیسی نظر آتی ہے؟


جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنے گھروں کے اندر رہنا شروع ہورہے ہیں، سٹیفن لوکن نے نیو یارک میں ایسے خاندانوں کی تصاویر لینا شروع کر دیں جو بروکلن میں آئسولیشن میں رہ رہی ہیں۔

Anna Beth Rousakis and daughter Mary Rousakis

Stephen Lovekin/REX/Shutterstock
انا بیتھ روساکیز اور اس کی بیٹی میری روساکیز

ابتدائی طور پر لوکن نے لوگوں کے برآمدوں سے تصاویر لیں لیکن بعد میں انھیں احساس ہوا کہ ان کھڑکی کے پیچھے سے دکھانا زیادہ دلچسپی کا باعث بنے گا

انا بیتھ روساکیز اور اس کی بیٹی میری روساکیز

ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وہ اپنے پروجیکٹ کو آگے بڑھاتے رہے تو کھڑکی سے تصویر لینے کا خیال زیادہ بہتر لگا۔ کھڑکی وہ مقام ہے جہاں سے ہم باہر کی دنیا کا نـظارہ کرتے ہیں، یہ صیحح معنوں میں وہ جگہ ہے جہاں سے لوگ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اور ہم دنیا کو کیسے دیکھ سکتے ہیں، یہ وہ جگہ ہے جہاں سے عام طور پر ہم اندر یا باہر نہیں جا سکتے۔

Husband and wife filmmakers, Claire Ince and Ancil McKain

Stephen Lovekin/REX/Shutterstock
فلم میکرز میاں بیوی: کلائر انسے اور اینسل مکین

لوکن نے ہر خاندان کو کہا کہ وہ دنیا کے لیے اپنا ایک پیغام دیں۔

یہ پروجیکٹ ایک ہفتے سے چل رہا ہے لیکن اس پر سوشل میڈیا پر بڑا اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

لوکن اس کام کو اس وقت تک جاری رکھنا چاہتے ہیں جب تک ایسا کرنا محفوظ ہے۔


Robert E. Clark Jr. poses for a portrait

Stephen Lovekin/REX/Shutterstock
رابرٹ ای کلارک

لوکن کا کہنا ہے کہ اس غیر یقینی اور افراتفری کے وقت میں جب صیحح معنوں میں لوگ غیر معینہ مدت کے لیے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے ہیں ایسے میں یہ پروجیکٹ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کا احساس دلائے گا۔

ان کے خیال میں اگر ہم ایک دوسرے سے رابطے بحال رکھیں اور ایک دوسرے سے براہ راست، دیانت داری اور مثبت انداز میں جڑے رہیں تو ہم اس مشکل سے اکھٹے باہر نکل سکتے ہیں۔

یہ سب (گھروں تک محدود رہنا) آسان نہیں ہوگا لیکن اس کے علاوہ کچھ اور تدبیر بھی ممکن نہیں ہے۔

گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

اور جیسا کہ میرے اپنے بچوں کے دستخط بتا رہے ہیں کہ جلد ہم سب اکھٹے ہونگے۔

فوٹوگرافر کا بیٹا اور بیٹی

Stephen Lovekin/REX/Shutterstock
کیلی لوکن اور لوکاس لوکن


Agnetha and Matthew Septimus, and children Ezra and Nora

Stephen Lovekin/REX/Shutterstock
ایجنیتھا اور میتھیو سیپٹیمس اپنے بچوں عِزرا اور نورا کے ساتھ

Mike Pergola and Denise Pergola with children Henry, Jack, and Will

Stephen Lovekin/REX/Shutterstock
مائیک اور ڈیننس پرگولا اپنے بچوں ہینری، جیک اور ول کے ساتھ

Artist Shirley Fuerst

Stephen Lovekin/REX/Shutterstock
آرٹسٹ شیرلے فیورسٹ

تمام فوٹوز بشکریہ سٹیفن لوکن/شٹرسٹاک


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp