سماجی فاصلے کا احوال بتاتی کچھ تصویریں


دنیا بھر میں سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا چلن چل نکلا ہے۔ اس سلسلے میں گلف نیوز نے چند تصاویر شائع کی ہیں جن پر وسی بابا نے اپنی بے تکلف زبان میں تبصرہ کیا ہے۔ 

جرمنی کے ایک شہر میں دھوپ نکلی ۔ تو لوگ بھی پارکوں میں پہنچ گئے ۔ ایک جوڑا جس نے فاصلہ تو پورا رکھا ہوا لیکن ہاتھ بھی پکڑ رکھے ۔ یہ جوان لو کے لیے فاصلہ تو رکھیں پر کرونا سے نہیں ڈریں گے ۔

بوسٹن امریکہ میں لوگ ورزش کر رہے ہیں ۔ داد اس بھائی کو دینی بنتی ہے جس نے اپنا پیٹ کھلا اور منہ بند رکھا ہوا کہ آ جا کرونے میرا ٹڈ حاضر ہے ۔


ریڈ سکوائی میں روسی فاصلے رکھ کر بیٹھے ہیں ۔ ان کی اپنی دنیا ہے

یہودی اپنی عبادت گاہ کے باہر جو وبا کی وجہ سے بند ہے حاضری لگانے پہنچے ہیں ۔ فاصلہ تو انہوں نے رکھا ہوا ہے ۔ پر اپنے دل کو سمجھانے کے لیے دوری انہیں منظور نہیں ۔

COVID-19 in Pictures: Social distancing around the world

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments