وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں جھوٹ بولا


وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز قوم سے خطاب میں بھارت کے وزیر اعظم کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے “بنا سوچے سمجھے” لاک ڈاؤن کرنے پر قوم سے معافی مانگی ہے۔ درحقیقت مودی نے قوم سے لاک ڈاؤن میں زحمت ہونے پر پر معافی مانگی ہے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کہا کہ یہ لاک ڈاؤن بنا تیاری کے شروع کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا “ہم لاک ڈاؤن کر دیں اور کھانا نہ پہنچا سکیں تو لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہو گا۔ آج بھارت کے وزیراعظم نےاپنی قوم سےمعافی مانگی ہے، بھارت کی حکومت نےفیصلہ کیا اور پورے بھارت کو لاک ڈاؤن کر دیا۔ بھارت کےوزیراعظم نے معافی مانگی کہ بغیر حکمت عملی کے لاک ڈاؤن کیا”

خیال رہے کہ اتوار کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے قوم سے ماہانہ خطاب کرتے ہوئے غریب طبقے سے لاک ڈاؤن پر معافی مانگی تھی۔ نیریندر مودی نے کہا تھا “میں وہ سخت قدم اٹھانے پر آپ سے معافی مانگتا ہوں جن کی وجہ سے آپ کی زندگی مشکل ہوئی ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن یہ جنگ جیتنے کیلئے یہ قدم اٹھانا ضروری تھے، جو اقدامات کیے ہیں ان سے انڈیا کورونا کے خلاف جنگ جیت جائے گا۔”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments