احمد شہزاد اور پیٹرسن کی گفتگو مزاح یا تضحیک


کورونا

کورونا وائرس کی وبا کے دوران خود ساختہ تنہائی اختیار کیے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر کے فنکار اور کھلاڑی انسٹاگرام لائیو کر رہے ہیں لیکن انگلینڈ کے سابق بیٹس مین کیون پیٹرسن اور پاکستان کے احمد شہزاد کے انسٹاگرام لائیو سے سوشل میڈیا صارفین کچھ زیادہ محظوظ ہوتے نظر نہیں آئے کیونکہ بہت سے صارفین کے خیال میں پیٹرسن کا رویہ پاکستانی کرکٹ کھلاڑی کے ساتھ تضحیک آمیز تھا۔

کیون پیٹرسن نے گذشتہ روز احمد شہزاد کے ساتھ انسٹاگرام لائیو کیا جس میں انھوں نے ان سے ان کی مسلسل خراب کارکردگی کے بارے میں پوچھا۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا وائرس : مشکل صورتحال میں کرکٹرز فٹ رہنے میں مصروف

پاکستانی ٹیم میں جگہ کے لیے پی ایس ایل کتنا ضروری؟

پی ایس ایل 5: ایک وعدہ جسے پورا کر دکھایا گیا

پی سی بی کا ‘بچہ’ کماؤ پُوت بن گیا

جب احمد نے انھیں فارم میں نہ ہونے کا جواب دیا تو پیٹرسن نے انھیں کہا کہ وہ انھیں روایتی جواب نہ دیں جو وہ صحافیوں دیتے ہیں اور ان کی موجودہ کارکردگی پر تو انھیں کسی تیسرے درجے کی ٹیم میں تیرواں کھلاڑی ہونا چاہیے۔

https://twitter.com/SameenaERana/status/1244638349735923713

اس کے علاوہ پیٹرسن احمد شہزاد کے بالوں ہر تبصرہ کرتے بھی نظر آئے اور برطانوی بیٹس مین نے احمد شہزاد سے کہا کہ انھیں اپنے بال کٹوا لینے چاہیے جس کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث وہ نائی کی دکان پر نہیں جا سکتے اور خود انھیں بال کاٹنے نہیں آتے۔

پیٹرسن کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ جو شخص اپنی بھویں بناتا ہو اور منھ پر کریم لگاتا ہو اسے بال کاٹنے نہیں آتے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لائیو سیشن کی ویڈیوز ٹوئٹر پر اپنے تبصرے کے ساتھ شئیر کیں ۔کچھ کے خیال میں پیٹرسن کا روایہ توہین آمیز تھا تو کچھ نے برطانوی کرکٹر کا یہ کہہ کر دفاع کیا وہ دونوں دوست ہیں اور پیٹرسن صرف مذاق کر رہے تھے۔

https://twitter.com/footballizBae/status/1244805950273458178

ایک صارف ندا کا کہنا تھا کہ پیٹرسن کا یہ رویہ ان کے گورے رنگ کی وجہ سے ان کو حاصل استحقاق کے باعث ہے۔

’میں دیکھنا چاہوں گی کہ برصغیر یا افریقہ کے کسی ملک کا کھلاڑی پیٹرسن کی اس طرح بے عزتی کرے اور اسے کچھ نہ کہا جائے۔‘

جبکہ لاویزا نے بھی ندا سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم احمد شہزاد کو کتنا ہی ناپسند کیوں نہ کرتے ہوں لیکن پیٹرسن کے اس رویے کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے۔

https://twitter.com/ialiazam/status/1244714580187557889?s=21

جبکہ کچھ صارفین کے خیال میں احمد شہزاد اس کے مستحق تھے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کا اپنا رویہ بھی دوسروں کی ساتھ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ گذشتہ پی ایس ایل میں انھوں نے جونئیر کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے تک سے انکار کر دیا تھا۔

حسن کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹ کے موسمیاتی فینز جو پیٹرسن کے رویہ پر تنقید کر رہے ہیں انھیں احمد شہزاد کے فیلڈ اور اس سے باہر کرئیر پر معلومات حاصل کرنی چاہیے۔

’یہ کسی اور کے ساتھ ہوا ہوتا تو یہ تضحیک آمیز ضرور ہوتا لیکن احمد شہزاد کے ساتھ نہیں۔‘

جبکہ کچھ صارفین نے دونوں ہی کرکٹرز کو ایک جیسی شخصیت کا مالک ٹھرایا ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’پیٹرسن گوروں کے احمد شہزاد ہیں اور اس کو بھی انھیں حرکتوں کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا تھا۔‘

https://twitter.com/hi__hassan/status/1244650549007482883?s=21

جبکہ ایک صارف نے احمد شہزاد کی غلطی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پی ایس ایل کی جگہ آئی پی آیل میں اپنی کارکردگی کی بات کی اس لیے ان کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک تھا۔

https://twitter.com/vishal_vardhan/status/1244676249324142594?s=21


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp