کورونا وائرس: انڈیا کے شہر بھوپال کے ڈاکٹر کی تصویر کیوں وائرل ہو گئی


डॉक्टर सुधीर डेहरिया

Twitter@ChouhanShivraj
डॉक्टर सुधीर डेहरिया

انڈین ریاست مدھیا پردیش کے دار الحکومت بھوپال کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سُدھیر ڈیہریا کی ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے چائے پی رہے ہیں۔

ڈاکٹر سُدھیر ڈیہریا کی اس تصویر کو بڑی تعددا میں لوگ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے سبب کام بڑھ جانے سے ڈاکٹر سُدھیر پانچ روز بعد اپنے گھر واپس لوٹے لیکن گھر کے اندر جانے کے بجائے باہر بیٹھے چائے پیتے نظر آ رہے ہیں۔ چائے پی کر وہ ہسپتال واپس لوٹ گئے۔ تصویر میں ڈاکٹر ڈیہریا کی اہلیہ اور ان کے بچے بھی ان سے دور کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

یہ تصویر بتا رہی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ یعنی سماجی دوری برقرار رکھنا کتنا ضروری ہے۔ اور اسی پر ان کا خاندان بھی عمل کر رہا ہے۔

https://twitter.com/ChouhanShivraj/status/1244879959908204546

کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کے باعث ڈاکٹر ڈیہریا کی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ہے اور اپنی ڈیوٹی نبھا کر وہ معاشرے کے لیے مثال قائم کر رہے ہیں۔

مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ شِیو راج سنگھ چوہان نے بھی اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔ شِیو راج سنگھ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے ’ملیے ڈاکٹر سُدھیر ڈیہریا سے، جو بھوپال ضلعے کے ایس ایم ایچ او ہیں۔ پیر کو وہ پانچ روز بعد گھر پہنچے، گھر کے باہر بیٹھ کر چائے پی، گھر والوں کا حال چال پوچھا اور باہر سے ہی ہسپتال واپس لوٹ گئے۔’

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’ڈاکٹر ڈیہریا اور ان جیسے ہزاروں لاکھوں کورونا واریئرز کو میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘

دہلی میں تبلیغی اجتماع کے بعد کورونا کے متاثرین کی تلاش

انڈین شہر بریلی میں لوگوں کو بھی کیمیکل سے دھو دیا گیا

جنوبی ایشیائی ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین باقی دنیا سے کم کیوں؟

’انڈیا کو کورونا وائرس کی سونامی کے لیے تیار رہنا چاہیے‘

گائے کے پیشاب سے کورونا کا علاج اور دیگر ’بےبنیاد‘ دعوے

کورونا وائرس کے ’ہومیوپیتھک علاج‘ پر انڈیا کی وضاحت

کورونا: انڈیا میں ایک شخص کی وجہ سے 40 ہزار لوگ قرنطینہ میں


بھوپال کے ایس ایم ایچ او سُدھیر ڈیہریا پر ان دنوں بہت زیادہ ذمہ داری ہے۔ اسی وجہ سے انہیں مسلسل کام کرنا پڑ رہا ہے۔

بھوپال میں ابھی تک کورونا کے متاثرین کی تعداد چار ہے، لیکن ڈاکٹر ڈیہریا کو شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

ڈاکٹر ڈیہریا نے بتایا کہ ’ڈاکٹر ہونے کے ناتے میں اپنی ڈیوٹی نبھا رہا ہوں۔ اس وقت مریضوں اور صحت کے مؤثر انتظامات کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔’

انہوں نے کہا ’میں لوگوں سے بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ وہ احکامات پر عمل کریں اور اگر انہیں تھوڑی بھی تکلیف ہو تو فوری طور پر ہسپتال آ جائیں۔ ہم ان کی مدد کے لیے بیٹھے ہیں۔’

اپنے گھر والوں سے زیادہ ملاقات نہ ہو پانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے مشکل وقت ہے۔ لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔’

ڈاکٹر ڈیہریا کے مطابق انہیں عوام کا ساتھ حاصل ہے اور انہیں امید ہے کہ اس طرح کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیابی ضرور ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp