تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے: حافظ حسین احمد


جمعیت علما اسلام ف پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ کورنا وائرس تبلیغی جماعت کی وجہ سے نہیں نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےملک بھر میں پھیلا۔ جمعیت علما اسلام تبلیغی جماعت کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی۔ کورنا وائرس عالمی وبا ہے ، قوم کو اجتماعی طور پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے کہا کہ کورنا وائرس عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ بلوچستان میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا مزید خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس رب العالمین کی طرف سے امتحان ہے، قوم اجتماعی دعائیں کرے اور کورنا وائرس سے بچنے کے لئے اللہ تبارک و تعالی سے رجوع کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments