کرونا وائرس: کون سے ممالک میں کووڈ 19 کے کوئی تصدیق شدہ مریض نہیں ہیں؟


Martel Cove with the Antarctic landscape in the background

پیسیفک جزیرے توالو اور ترکمانستان میں کیا چیز مشترک ہے؟ ان دونوں کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں یکم اپریل تک ایک بھی کورونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض نہیں ہے۔

امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جمع شدہ اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کم از کم 180 ممالک اور خطوں میں ہے اور عالمی سطح پر اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس سے اب تک 48 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 2 لاکھ افراد اس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مگر چالیس ایسے علاقے ہیں جہاں ایک بھی مریض کا اندراج نہیں ہوا ہے۔

اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

ایسے علاقوں میں زیادہ تر توالو جیسے ہیں۔۔۔ یعنی کم آبادی والے جزائر جہاں لوگوں کا آنا جانا کم ہے۔

ان میں سے کچھ سیاحتی مقامات ہیں مگر عالمی سطح پر سفری پابندیوں کے پیشِ نظر وہاں پر لوگ نہیں جا رہے۔

آمرانہ حکومتیں

مگر کچھ ممالک میں صورتحال پیچیدہ ہے۔

ترکمانستان دنیا میں سخت ترین آمرانہ حکومت ہے اور انھوں نے لفظ کورونا وائرس پر پابندی لگا دی ہے۔

اسی طرح شمالی کوریا میں بھی سرکاری موقف پر بہت سے لوگوں کو شکوک ہیں۔

Night view of Turkmenistan's capital, Ashgabat

شمالی کوریا کے گرد ایسے ممالک ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا کا ایک ہمسایہ چین ہے جہاں سے یہ وبا شروع ہوئی تھی۔

مگر پھر بھی شمالی کوریا نے کووڈ 19 کا ایک بھی مریض ڈکلیئر نہیں کیا ہے۔

خانہ جنگی

اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ وبا شمالی کوریا کے نظامِ صحت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے، جو کہ خود بدنظامی اور عالمی پابندیوں کی وجہ سے زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

اس کے علاوہ یمن بھی ایک ایسا ملک ہے۔

یمن میں خانہ جنگی جاری ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹنگ کرنے اور مریضوں کا اندراج انتہائی مشکل کام ہے۔

A Yemeni volunteer sprays disinfectant over garbage in the one of Sanaa's impoverished neighbourhoods, on March 30

ہمسایہ ملک سعودی عرب یمن میں حوثی باغیوں سے لڑ رہا ہے۔ سعودی عرب نے 23 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1563 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ افریقی ممالک میں بھی کسی مریض کا اندراج نہیں کیا گیا مگر شاید اس کی وجہ ٹیسٹنگ کی سہولیات کی عدم دستیابی ہوسکتی ہے۔

ادھر انٹارٹیکا وہ واحد برِاعظم ہے جہاں کورونا کا کوئی کیس نہیں۔

مگر جغرافیائی طور پر بہت دور ہونے کے علاوہ اس برِاعظم پر آبادی انتہائی کم ہے اور بین الاقوامی تحقیقی سنٹر تک محدود ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp