دھرنے اور لاک ڈاؤن کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیر داخلہ تعریف کے مستحق ہیں: نواز شریف


\"nawaz-sharif\"

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، عدالت عظمیٰ میں جاری پامانا مقدمے اور قومی سلامتی سے متعلق لیک ہونے والی خبر سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی. دھرنےاورلاک ڈاؤن کی صورتحال سےنمٹنےپرکابینہ اوروزیراعظم نے وزیرداخلہ کی تعریف کی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال بحال رکھنےپرچودھری نثارتعریف کےمستحق ہیں، انہوں نے ریاست کی رٹ برقراررکھنےکافرض بخوبی انجام دیا. اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اورایف سی نےریاست کی رٹ قائم کروانےمیں اہم کرداراداکیا، پولیس اور ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے. انکا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کےاعتماداورغیرمشروط تعاون پر ان کے مشکور ہیں. کابینہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے امور اور کمپنیز ترمیمی بل پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں اقوام متحدہ کےکلائمٹ چینج کنونشن میں پاکستان کےکردار سےمتعلق رپورٹ اور نیشنل میری ٹائم پالیسی بھی پیش کی گئی. اجلاس میں قانونی کیسز سے متعلق کابینہ کے اکتیس اکتوبرکو کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اوای سی ڈی ملٹی لیٹرل کنونشن کی رکنیت کی توثیق بھی کی، کابینہ اراکین نے بچوں کے اغوا سے متعلق عالمی کنونشن میں شمولیت کی منظوری پر بھی غور کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments