امیتابھ بچن فلمی دنیا سے متعلق ایک لاکھ مزدوروں کو راشن فراہم کریں گے


ویب ڈیسک : بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن ہم ایک ہیں کے نعرے کے ساتھ سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک دیہاڑی دار ورکروں کے لیے ایک پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ ایک لاکھ ورکروں کو ان کے گھر راشن فراہم کیا جائے گا ۔ سونی پکچر اور کلیان جیولرز امتیابھ بچن کے ساتھ اس امدادی پروگرام میں شامل ہیں ۔

بھارت کے مشہور گروسری سٹور سے خریداری کے لیے ایک ڈیجیٹل کوپن جاری کیا جائے گا ۔ یہ کوپن بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک کارکنوں کو ملے گا ۔ کارکنوں کی تصدیق کے لیے ان کی اپنی یونین سے مدد لی گئی ہے ۔ فلم انڈسٹری کے ان کارکنوں کو ایک مہینے کا راشن فراہم کیا جائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments