مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا بڑا کریک ڈائون، مظاہرے، فائرنگ،28 زخمی،150 گرفتار


\"FILE

سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز بھارتی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپوں گھر گھر تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ کی مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا مظاہرین پر پیلٹ گن اور مہلک اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے 28 مظاہرین شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر کے علاقے صورہ میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد نے پولیس اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملکر کریک ڈاؤن کیا گھروں میں گھس کر اشیاء توڑ پھوڑ ڈالیں گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا مکینوں کو مزاحمت پر مارا پیٹا اور 150 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے بھارتی فورسز کے اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھارتی غاصبوں نے شدید شیلنگ کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن اور دیگر مہلک اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے 10 طالب علموں‘ نوجوانوں سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے ان میں جناب صاحب کے علاقے کے دو نوجوانوں کو پیلٹ کے درجنوں چھرے لگے اسکے علاوہ اشرف نامی نوجوان جس کی چھرے لگنے سے دونوں آنکھیں کچھ عرصے پہلے شدید متاثر ہوئی اس نوجوان کو صورہ میں جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے سیدھی گولی مار دی جو اسکے پھیپھڑوں میں لگی نوجوان کو مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل کر دیا گیا دریں اثنا پولیس نے حریت قائدین سید علی گیلانی‘ یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کو آپس میں ملاقات کرنے سے روک دیا۔ یاسین ملک اور میر واعظ کو علی گیلانی کی رہائش کے باہر سے ہی روانہ کر دیا گیا علاوہ ازیں حریت کانفرنس نے احتجاجی پروگرام میں 10 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے آج سکول بچاؤ دن منانے کی کال دیدی قائدین نے عوام طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے سکولوں کے تحفظ کیلئے بطور احتجاج مارچ کرتے ہوئے سکولوں تک جائیں اس کے علاوہ عوام سکول کی حفاظت کے لئے اپنے طور پر حفاظتی انتظامات کریں واضح رہے کہ بھارتی ایجنٹوں نے حریت قائدین اور جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں 3 ماہ کے دوران 25 سکول کو نذر آتش کر ڈالا ہے جس سے سینکڑوں کشمیری طلبہ کو حصول علم کے لئے دشواری کا سامنا ہے۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں موٹلے گروپ کے نامور مصنفین ادیبوں شاعروں اور صحافیوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشن کے وفد کو وادی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے جانے کی اجازت دے‘ ظالمانہ افسپا قانون واپس لے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments