خیبر پختونخوا: کہیں کورونا کے درجنوں متاثرین تو کہیں ایک بھی نہیں


پشاور

خیبر پختونخوا میں تین اضلاع ایسے ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا اور دو اضلاع ایسے ہیں جہاں صوبے کے کل 500 میں سے مجموعی طور پر 200 مریض سامنے آ گئے ہیں۔

صوبے میں کل 34 اضلاع میں سے تین اضلاع اپر کوہستان، لوئر کوہستان، اور کولائی پاس میں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا ہے لیکن ان اضلاع میں اب تک ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔

سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان اضلاع میں کسی مریض میں وائرس کا شبہ نہیں ہوا ہے۔

ان تین اضلاع کے علاوہ دو ایسے ضلعے بھی ہیں جہاں ایک یا دو مریض پر وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا لیکن ان کے ٹیسسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

یہ اضلاع چترال اور ٹانک ہیں جہاں ایک ایک مریض پر وائرس کا شبہ ظاہر ہوا لیکن ان کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے تھے۔

ضلع چترال میں دو ٹیسٹ جبکہ ضلع ٹانک میں پانچ ٹیسٹس ہوئے ہیں۔

بی بی سی بینر

کورونا سے پاکستان میں ایک کروڑ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

کیا لاک ڈاؤن سے انڈیا میں غذا کی قلت ہو جائے گی؟

کورونا کے مریض دنیا میں کہاں کہاں ہیں؟

کورونا وائرس: وہ شہر جہاں کئی ممالک سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں


صوبائی حکومت کے مطابق ان اضلاع میں جہاں آبادی کم ہے یا وہاں زیادہ ہجوم جمع نہیں ہوتے، وہاں اس وائرس کے پھیلنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

صوبے میں ان پانچ اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع میں ایک سے لے کر 105 تک مریض سامنے آچکے ہیں۔

پشاور

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کل 105 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مردان شہر میں 100 کے قریب مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس جب شروع ہو رہا تھا، اس کے بعد سے بڑی تعداد میں لوگ بیرونِ ممالک سے آئے اور ان میں بیشتر میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے افراد مختلف شہروں میں گئے ہیں جس سے وائرس ان علاقوں میں پھیلا ہے لیکن حکومت نے فوری اقدامات کیے جس وجہ سے یہ بڑے پیمانے پر نہیں پھیل سکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp