وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر اور مراد سعید میں شدید تلخ کلامی


اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے اسد عمر اور مراد سعید میں شدید تلخ کلامی ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کو مداخلت کرنا پڑگئی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسد عمر سے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت آپ نے دی تھی اس لیے ذمہ داری بھی لیں، اکتوبر سے دسمبر 2018 تک 11 لاکھ ٹن چینی اسد عمر نے برآمد کرائی۔ میڈیا اور عوام وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، آپ بطور ای سی سی چیئرمین اس کی ذمہ داری قبول کریں۔

مراد سعید کے الزام کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ ہم کسی ایک فرد پر اس منظوری کا الزام نہیں لگا سکتے، ای سی سی میں منظوری میں نے اکیلے نہیں دی، آپ بھی شریک تھے۔

دونوں وفاقی وزرا کے درمیان جب تلخ کلامی حد سے بڑھنے لگی تو وزیر اعظم عمران خان کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔ وزیر اعظم نے دونوں وزرا کو معاملے پر مزید بحث سے روک دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments