’اپنی ٹوپی کا دھیان رکھنا‘، راجر فیڈرر کا مداحوں کو پیغام


راجر فیّڈرر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 'ایک مدد گار تنہا کھیل کا نمونہ پیش خدمت ہے۔ اس کا جواب آپ اپنی کھیل کی ویڈّیو کے ساتھ بھیجیے اور میں پھر جواب میں کچھ آزمودہ طریقے آپ کو بتاوں گا۔ بس اپنی ہیٹ (ٹوپی) دیھیان سے منتخب کیجیے گا۔'

راجر فیّڈرر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘ایک مدد گار تنہا کھیل کا نمونہ پیش خدمت ہے۔ اس کا جواب آپ اپنی کھیل کی ویڈّیو کے ساتھ بھیجیے اور میں پھر جواب میں کچھ آزمودہ طریقے آپ کو بتاوں گا۔ بس اپنی ہیٹ (ٹوپی) دیھیان سے منتخب کیجیے گا۔’

سوشل میڈیا کی دنیا یوں تو پل پل بدلتی رہتی ہے، خاص کر اِن دِنوں میں جب زیادہ تر لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ باہر کی دنیا سے رابطے کا سب سے موثر ذریعہ اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہی تصور کیے جا رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جب بھی ٹویٹر، فیس بک یا انسٹاگرام کھولیں تو کچھ دلچسپ دیکھنے کو ضرور ملتا ہے۔ جہاں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر ٹرینڈز چینج ہوتے ہیں وہیں کچھ ایسی چیزیں بھی سامنے آتی ہیں جو سوشل میڈیا پر کچھ وقت کے لیے ٹھہر جاتی ہیں۔ جیسے جانی مانی شخصیات کی کورنٹین کے دِنوں میں سامنے آنی والی سرگرمیاں۔

حال ہی میں ٹینس سٹار راجر فیڈرر کی جانب سے گھر پر رہتے ہوئے ’ٹینس ایٹ ہوم‘ کے نام سے ایک ٹرینڈ سامنے آیا جس میں انھوں نے اپنے گھر پر ایک ٹینس روٹین کی ویڈیو شیئر کی، لیکن ساتھ ہی اپنے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ اب جواب میں وہ اپنی کوئی ویڈیو شیئر کریں۔

راجر فیڈرر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ایک مدد گار تنہا کھیل کا نمونہ پیش خدمت ہے۔ اس کا جواب آپ اپنی کھیل کی ویڈیو کے ساتھ بھیجیے اور میں پھر جواب میں کچھ آزمودہ طریقے آپ کو بتاوں گا۔ بس اپنی ہیٹ (ٹوپی) دھیان سے منتخب کیجیے گا۔‘

اس کے جواب میں بہت سے لوگوں نے اپنی ویڈیوز ان کے ساتھ شیئر کیں۔ اس تھریڈ میں مزیدار بات یہ ہے کہ لوگ ٹینس کی ویڈیو تو بنا کر بھیج رہے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کا زور اچھی ٹوپی کی طرف ہے۔ جیسے ایک یوزر چارلز ہیروش کاو بوائے ہیٹ پہن کر کھیل رہے ہیں، وہ لکھتے ہیں ’اصل مسئلہ اس ہیٹ کا ہے۔‘

ایک فین نے گریجویشن کپ پہن کر ٹینس کھیلا۔ صارف وی وی بی کہتی ہیں کہ ’سڈنی میں صبح کے ساڑھے بارہ بج رہے ہیں اور میں نے اپنی گریجویشن کیپ ڈھونڈ کر نکالی ہے۔ پرفیسر فیڈرر میری مدد کیجیے۔‘

 

یاد رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ٹینس سٹار نویک جوکووچ نے بھی انسٹاگرام پر گھر کے اندر، کھانے کے برتن کا ریکٹ بنا کر ٹینس کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو بہت وائرل ہوئی۔

اس کے علاوہ اگر کھیلوں کی دنیا سے نکل کر انٹرٹینمنٹ ورلڈ میں قدم رکھیں تو ہالی وڈ سٹار آرنلڈ شوارزنیگر کی اپنی بیٹی کے ساتھ لانگ بوٹس پالش کرنے کی سرگرمی میں بھی لوگوں کا کافی انٹریسٹ رہا۔ اپنی اس ویڈیو میں آرنلڈ اور انکی بیٹی کاو بوائے ہیٹ پہنے ہوئے زور زور سے بوٹ پالش کرنے میں لگے ہیں۔ آرنلڈ لکھتے ہیں

’باپ بیٹی کی کورنٹین میں گزرنے والی زندگی کے کچھ حصے‘

لوگوں نے باپ بیٹی کی اس ویڈیو کو پسدند تو بہت کیا لیکن کچھ کے ذہنوں میں سوال بھی آئے جیسے ایک یوزر کہتے ہیں کہ ’بوٹس کا معاملہ تو ہو گیا اب کپڑوں اور موٹر سائیکل کی چھانٹی کی باری کب آئے گی۔‘

 

https://twitter.com/vandertalen/status/1247663496780750862

جیمز واٹس لکھتے ہیں کہ ’مجھے نہیں لگتا کے آپ کے پاس زیادہ بوٹس ہیس آرنلڈ۔‘

 

https://twitter.com/Gtwy/status/1247653141253951493

پاکستانی ایکڑ بلال قریشی کی انسٹاگرام پر اہنے بیٹے کے ہیئر کٹ کے ویڈیو پر بھی لوگوں کی انگیجمنٹ بہت نظر آئی۔ اس ویڈیو پر اپنی کپشن میں بلال قریشی لکھتے ہیں ’بِلو کا بِلا، کٹنگ ٹائم۔ کورنٹین۔‘

 

کچھ لوگ ان کے اس ان دیکھے ٹیلنٹ کو سراہا رہے ہیں تو کچھ لوگ سماجی دوری میں گزارے جانے والے اس وقت کے استعمال پر تعریف کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32495 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp