کورونا وائرس: پاکستان میں حفاظتی لباس کا استعمال کون، کب، کہاں اور کیسے کرے گا، حکومت نے اصول و ضوابط جاری کر دیے


ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے تعاون سے وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹ کے استعمال کے حوالے سے چند اہم اصول وضع کیا ہیں۔

ان اصول و ضوابط میں شامل ہے کہ تمام ڈاکٹروں، طبی عملے اور ہر اس شخص کو جو کسی بھی کورونا کے مریض سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہے، کن احتیاطی تدابیر اور ہدایات کے تحت ماسک اور حفاظتی کٹس کا استعمال کرنا ہے۔

اس حوالے سے ہدایات نامہ تمام ہسپتالوں، لیبارٹریوں اور دیگر اہم مقامات پر آویزاں کیا جائے گا۔

حفاظتی کٹ میں کیا شامل ہے؟

وفاق کی جانب سے حفاظتی کٹ کے متعلق مرتب کیے گئے اصول و ضوابط کے تحت حفاظتی کٹ میں درج ذیل بنیادی چیزیں شامل ہیں۔ جن میں میڈیکل ماسک، این 95 ماسک، جسم کا حفاظتی میڈیکل گاؤن، دستانے، آنکھوں کا خصوصی چشمہ، جوتوں کے کور اور ٹویک کور یعنی حفاظتی لباس شامل ہے۔

بی بی سی

کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب اور کیسے غلط ہوسکتا ہے

کورونا وائرس: بعض ممالک نے چینی سامان مسترد کر دیا

کورونا وائرس آپ کے جسم کے ساتھ کرتا کیا ہے؟

کیا آپ کورونا وائرس کو یو وی لائٹ کے ذریعے ختم کر سکتے ہیں؟


حفاظتی کٹس کہاں کہاں پہننا ضروری ہیں؟

وفاقی حکومت کی جانب سے مرتب کردہ اصولوں کے مطابق ذاتی حفاظتی کٹس کا استعمال درج ذیل جگہوں پر اور اس طریقہ کار سے کرنا ضروری ہے۔

شعبہ اندورنی مریضاں میں استعمال کا طریقہ کار

شعبہ بیرونی مریضاں میں استعمال کا طریقہ کار

عام عوام اور معاشرے میں رابطے کے دوران استعمال کا طریقہ کار

داخلی راستوں پر حفاظتی لباس کے استعمال کا طریقہ کار

ایمبولینس یا مریض منتقل کرتے ہوئے ذاتی حفاظتی کٹس کا استعمال

کورونا کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹوں کی سیمپلنگ کے دوران استعمال

کورونا کے لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران استعمال کا طریقہ کار


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp