بھارتی اداکارہ مانوی گگرو کو جنسی تعاون کے بدلے میں تین گنا زیادہ معاوضے کی پیشکش کی گئی


بعروف بھارتی اداکارہ مانوی گگرو کئی فلموں اور ویب سیریز کے ذریعہ اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم شبھ منگل زیادہ ساودھان بھی ریلیز ہوئی تھی۔ مانوی گگرو نے ایک انٹرویو میں اپنے کاسٹنگ کاوچ تجربہ پر کھل کی بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال پہلے انہیں ایک پروڈویسر کا فون آیا تھا، جس نے انہیں ایک ویب سیریز کی پیشکش کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ پروڈیوسر نے جب بجٹ کے بارے میں بتایا تو میں نے کہا کہ یہ بہت کم ہے۔ جس پر اس نے کہا کہ میں تین گنا زیادہ پیسے دوں گا لیکن تمہیں کمپرمائز کرنا ہوگا۔

مانوی گگرو نے بتایا کہ کمپرمائز جیسا لفظ میں سات آٹھ سال بعد سن رہی تھی ۔ اچانک سے پتہ نہیں مجھے کیا ہوا۔ میں نے چینختے ہوئے اس سے کہا کہ فون رکھو، تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ میں اس سلسلہ میں پولیس کو بتاوں گی؟

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سچ میں بہت غصہ آرہا تھا کیونکہ می ٹو والے دور میں بھی اس طرح کی باتیں مجھے حیران کر رہی تھیں۔

اداکارہ مانوی گگرو جلد ہی فور مور شارٹس کے سیزن دو میں نظر آنے والی ہیں۔ انہوں نے 2007 میں ڈزنی چینل کے ٹیلی ویزن شو دھوم مچاو دھوم سے اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ وہ ٹی وی ایف ٹرپلنگ، میڈ ان ہیون اور فور مور شاٹس جیسی ویب سیریز میں کام کر چکی ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments