منڈی بہاؤ الدین میں تیسری شادی میں رکاوٹ بننے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا


منڈی بہاؤ الدین باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے والی بیٹی کو قتل کر دیا۔ 20 سالہ لڑکی کی لاش سڑک کے کنارے ملی ہے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاولدین میں باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے پر اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ بیس سالہ مقتولہ کا نام عائشہ غلام ہے۔ عائشہ کی لاش جنڈ بوسال کے قریب سڑک کنارے سے ملی تھی۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

تفتیش کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم غلام علی کی پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے اور دوسری کو وہ خود ہی طلاق دے چکا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر باپ اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments