این اے 122 کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد


\"na122\"الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کا انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دینے کے لئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی جانب سے انتخابی نتیجہ کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو کسی بھی حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کا اختیار حاصل نہیں، اس لئے علیم خان الیکشن ٹریبونل سے رجوع کریں۔ فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار علیم خان کی جانب سے غلط بیان حلفی جمع کرائے گئے، جس پر الیکشن کمیشن درخواست گزار کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے علیم خان کو دفعہ 19 کے تحت ووٹوں کے ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے این اے 122ضمنی انتخاب کا نتیجہ کالعدم کرنے کی استدعا کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments