مولانا عبدالعزیز کی ضمانت کی درخواستیں مسترد


\"molanaاسلام آباد کی ماتحت عدالت نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کی ضمانت کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔
مولانا عبد العزیز نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواتیں جمع کرائی تھیں جنہیں ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے مسترد کردیا، عدالت نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کل کے لئے نوٹس بھی جاری کرکے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
عدالت نے کہا ہے کہ ایس ایچ او بتائیں مولانا عبد العزیر زیر حراست ہیں یا نہیں؟ مولانا عبدالعزیز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رینجرز اور پولیس نے مولانا عبدالعزیز کو گھیر رکھا ہے اور وہ غیر قانونی حراست میں ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی حراست میں ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ ایس ایچ او کی رپورٹ کے بعد ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments