ہوٹل کے کمرے میں وویک اوبرائے سے کیا غلطی ہوئی کہ ایشوریہ رائے ہمیشہ کے لئے دور ہو گئیں


دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی۔ ویسے تو ایشوریہ اور ابھیشیک بچن کی جوڑی بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑی سمجھی جاتی ہے لیکن ایشوریہ کی زندگی کی کہانیاں پلٹ پلت کر سامنے آتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے تعلقات کو اکثر اچھالاجاتا ہے۔ یہاں تک ک ایک بھرے مجمع میں کرن جوہر تک نے سلمان خان کو ایشوریہ کا نام لے کر پریشان کردیا تھا۔

ایشوریہ رائے امیتابھ بچن کنبے کی بہو ہیں۔ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی محبت کہانی سے سب واقف ہیں۔ دونوں کا پیار کسی سے چھپا نہیں تھا۔ سلمان اور ایش نے تقریبا 19 سال پہلے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ساتھ میں کام کیا تھا۔ وہیں ایشوریہ رائے کے ساتھ ایک نام اور جڑتا ہے وویک اوبرائے۔

وویک اوبرائے بہترین اداکار ہوتے ہوئے بھی فلم انڈسٹری میں زیادہ نام نہیں کما پائے۔ کئی لوگ اس کے پیچھے ایشوریہ سے افیئر اور سلمان خان سے دشمنی کو وجہ سمجھتے ہیں۔ ایشوریہ رائے بھلے اب ابھشیک بچن کی ہو گئی ہیں لیکن اس سے کئی سال پہلے وہ خان یا اوبرائے ہونے کے قریب تھیں۔ لیکن ایسا کیوں نہ ہو سکا۔ ایشوریہ اور سلمان خان کے افیئر کی خبر کوئی نئی نہیں ، لیکن سلمان سے پریشان ہو کر ایشوریہ نے وویک کا ہاتھ تھام لیا تھا۔ پھر کچھ ایسا ہوا کہ ایش انہیں بھی چھوڑ کر چل دیں۔

فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر ایش اور سلمان کی ملاقات ہوئی اور وہیں ان کا پیار پروان چڑھنے لگا۔ 1999-2001 سے لے کر ان دونوں نےایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، لیکن سلمان خان کی اس ایک بات نے جیسے سب ختم کردیا۔ سلمان نے ایش کے سامنے قبول کیا کہ انہوں نے ایش کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، ان کے ہوتے ہوئے کسی اور لڑکی سے رشتہ رکھا ہے۔

بس اتنا سننا تھا کہ ایش نے اس رشتہ کو ختم کرنا بہتر سمجھا، لیکن اتنی آسانی سےرشتہ ختم ہو جاتا تو کیا تھا۔ ایش سے الگ ہو کر سلمان اپنے غصہ پر قابو نہیں کر پائے۔ ایش فلموں میں مصروف ہوتی تھیں اور سلمان وہاں پہنچ کر ہنگامہ کر دیتے تھے۔

جیسے تیسے سلمان سے دور ہو پائیں تو ان کی زندگی میں وویک اوبرائے داخل ہوئے۔ سلمان سے مایوس ہونے والی ایشوریہ  کو وویک کا ساتھ اچھا لگتا تھا۔ دونوں نے فلم ’کیوں ہو گیا نہ‘ میں ساتھ میں کام کرتے وقت ایک دوسرے کے لئے پیار محسوس کیا۔ یہاں تک کہ ایش کے 30ویں سالگرہ پر وویک نے انہیں 30 تحفہ بھی دئے تھے۔

حالاںکہ ایشو نے کھل کر کبھی نہیں کہا کہ وہ وویک کے ساتھ رشتہ میں ہیں، لیکن وہ ہر فنکشن میں ان کے ساتھ جاتی تھیں۔ جس سے صاف تھا کہ دونوں کے بیچ کچھ چل رہا ہے۔ ایسے میں وویک کے اس ایک قدم نے سب کچھ بدل ڈالا۔ وویک چاہتے تھے کہ خراب وقت سے گزر رہی ایشوریہ کے لئے وہ ہمیشہ حاضر رہیں، لیکن ہوا اس کے بالکل الٹا۔ وویک نے ایک ہوٹل کے کمرے میں پریس کانفرنس بلائی اور انکشاف کیا کہ انہیں سلمان کی طرف سے جان سےمارنے کی دھمکی بھرے فون آرہے ہیں۔ اس کانفرنس نے کسی کا اچھا کرنے کے بجائے وویک کا ہی سب کچھ چھین لیا۔

جس کے لئے وویک نے اتنا بڑا قدم اٹھایا، اسی نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ایشوریہ نے صاف صاف کہہ دیا کہ ان سب سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وویک سے دوری اختیار کر لی۔ ایشوریہ کے ساتھ ساتھ وویک کے ہاتھوں سے فلم آفر بھی نکل گئے۔ وویک نے اگریہ غلطی نہ کی ہوتی تو شاید ایشوریہ رائے آج انہیں کی ہو چکی ہوتیں اور وویک کا فلمی کریئر بھی صحیح چل رہا ہوتا۔

خیر اب ایشوریہ 48 برس کی ہو چکی ہیں۔ اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا ہے۔ وہ اپنے شوہر اور فیملی کے ساتھ بیحد خوش ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments