فریقین سچ بولیں تو کیس کا فیصلہ پندرہ بیس روز میں ہو جائے گا, جہانگیر ترین, تاخیری حربے استعمال کرنیوالے ناکام ہوں گے: شیخ رشید


\"rasheed\"

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم سپریم کورٹ کے طرف دیکھ رہی ہے۔ بھارتی لابی کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ناکام ہوں گے اور سپریم کورٹ کی فتح ہوگی۔ تاخری حربے استعمال کرنے والے ناکام ہوں گے۔ اہم ترین کیس میں اعلی عدالت انصاف کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ آنے پر راولپنڈی سے مزار قائد تک یوم تشکر منائیں گے۔ پوری امید ہے کہ قانون اور انصاف جیتے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں۔ یہ کیس آگے جائے گا۔ جواب دینے کا آخری دن ہے۔ امید کرتے ہیں انصاف ہوگا ۔ فریقین سچ بولیں تو کیس کا فیصلہ پندرہ بیس روز میں ہو جائے گا۔ اُمید ہے سپریم کورٹ پاناما لیکس معاملےکا فیصلہ جلد کر دے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments