کرونا کے دنوں میں ایک استانی کا والدین کے نام خط


محترم والدین!
السلام و علیکم

امید ہے آپ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر میں با لکل خیرو عافیت سے ہوں گے ۔ ہم بھی ٹھیک ہی ہیں۔ دیکھیں با ت یہ کہ ہر سال یہی ہوتا ہے کہ آپ سب اپنے بچے کی گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس جمع کرواتے ہیں اور صرف ایک کی نہیں بلکہ دو دو مہینوں کی فیس ایک ساتھ جمع کرواتے ہیں۔ پہلے جون جولائی میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی تھی اور اب کرونا کی وجہ سے یہ چھٹیاں ایڈ جسٹ کر کہ اپریل اور مئی میں کر دی گئی ہیں۔ لیکن اب کچھ والدین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ کس بات کی فیس؟

یہاں آپ کو یہ باور کروایا جاتا ہے کہ جناب ہر سال آپ گر میوں کی چھٹیوں کی دو دو مہینوں کی فیسیں ایک ساتھ بھی دیتے تھے اور گھر پر بچوں کو چھٹیوں کا کام بھی خود مکمل کرواتے تھے۔

اس بار کرونا کی وجہ سے آپ سب کے بہت خیال اور آسانی کے لئے آپ سے اپریل کی فیس اس مہینے یعنی مئی میں اور مئی کی فیس اگلے مہینے یعنی جون میں لی جائے گی۔ اسکول کی انتظامیہ نے نہایت تشویش کے ساتھ یہ نوٹس کیا ہے کہ کچھ والدین کرونا کی آڑ میں فیس کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ یہ تو بہت عجیب بات ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ آپ میں سے ا کثر والدین اسکول مالکان سے خائف ہیں لیکن اس میں ہم اساتذہ کا کیا قصور۔ ہم کرونا کے دنوں میں بھی دن رات ایک کر کے آپ کے بچوں کی باقاعدہ پڑھائی کو یقینی بنا رہے ہیں اور ساتھ میں آپ سب کے کئی مسئلے ہم الگ سے بھی حل کر رہے ہوتے ہیں۔ تعریف تو دور کی بات بلکہ آپ کی یہ تنقید بھی بردا شت کر رہے ہیں کہ اساتذہ اور اسکول کا بعد از کرونا کردار محدود نو عیت کا ہے۔

میں خود بیس سا ل سے پڑھا رہی ہوں اور کبھی ایسا نہ دیکھا نہ سنا۔ اس لیے کرونا کے چکر میں نہ پڑیں اور اچھے والدین کی طرح چپ کر کے فیس جمع کر وائیں۔

ہم تمام والدین سے پرزور گزارش کرتے ہیں کہ پیر تک اپنے بچے کی فیس جمع کروا کر ہمیں ضرور بتائیں اور اگر فیس نہیں کروائی تو ہما رے دفتر آکر وجہ بتائیں۔ پلیز اپنے بچوں کے اساتذہ کرام کا بھی کچھ خیال کر یں آخر ان کے بھی چھوٹے چھو ٹے کیوٹ بچے ہیں۔

مثبت سوچیں، دل بڑاکریں، حوصلہ کریں، آسانیاں بانٹیں ا ور ا سکول کی فیس ادا کریں۔
پس نوشت: جوابی خط لکھ کر مطلع کریں، وٹس ایپ پر فری ہونے کی کو شش نہ کریں۔
شکریہ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments