آف شور کمپنی:\’حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری،15نومبر تک جواب طلب


\"imran-khan-new\"

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان اورجہانگیر ترین کو جواب طلبی کے نوٹس جاری کردئیے.چیف جسٹس نے کہا کہ دوسرے فریق کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ۔عدالت نے درخواست گزار کی پانامہ پیپرزکیس کے ساتھ سماعت کی استدعا مسترد کردی۔پیر کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے عمران خان اورجہانگیر ترین کے خلاف پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے لئے درخواست پرسماعت کی.حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ پاناما لیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جہانگیر ترین کے نام بھی آئے ہیں جبکہ تحریک انصاف غیرملکی فنڈ لینے والی جماعت ہے میری درخواست کی پانامہ کیس کے ساتھ اس کیس کی بھی سماعت کی جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم درخواست پر آرڈر لکھواچکے ہیں آپ اگردوگھنٹے تک بولنا چاہتے ہیں تو الگ بات ہے۔عدالت نے درخواست کوپانامہ لیکس کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کی استدعا مستردکر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دوسری پارٹی کو سن کر فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے ، عدالت نے عمران خان اور جہانگیرترین سے15نومبر تک جواب طلب کرلیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments