پی آئی اے ملازمین کی نوکریوں کو کوئی خطرہ نہیں: پرویز رشید


\"pervaizوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے چلتی رہے گی تو ملازمین کی نوکریاں بھی چلتی رہیں گی، اگر کوئی ہڑتال کا سوچ رہا ہے تو اپنے ذہن سے نکال دے۔
پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں حکومت ملی تو پی آئی اے کے پاس 18 جہاز تھے، آج 40 جہاز ہیں، پی آئی اے کے ملازمین کی نوکریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے،پاکستان میں یہ کلچر نہیں بننے دیں گے کہ آپ آنکھیں بھی دکھائیں، اداروں کو برباد بھی کردیں اور ہڑتال بھی کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا جوملازم ہڑتال کرے گا اس کی نوکری ختم کردی جائے گی،وہ لوگ جو ہڑتال پر جائیں گے ان کے پر کاٹ دیئے جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments