ایبکو ٹاور: شارجہ کی 48 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی


متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک 48 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جسے بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ ایک درجن سے زیادہ فائر ٹینڈرز استعمال کر رہے ہیں۔

ابھی تک عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

https://twitter.com/patrickgjackson/status/1257752025904930817

مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے آگ لگی جس کے فوراً بعد ایمرجنسی اداروں کو موقع پر بلا لیا گیا ۔

مقامی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق ایبکو ٹاور نامی عمارت کے نزدیک واقع پانچ مزید عمارتوں کو خطرے کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp